جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

دوست ممالک نے پیسے دینے سے انکار کر دیا، ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے ، مزمل اسلم /شوکت ترین

datetime 7  جولائی  2022 |

کراچی (آن لائن)سابق وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین اور پی ٹی آئی کے معاون ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے ،آئی ایم ایف کی ایماء پر منی بجٹ اور خانہ پوری بجٹ کے باوجود پیکیج نہیںمل رہا،دوست ممالک نے بھی پیسے دینے سے انکار

کردیا ہے،موجودہ حکومت کے محض تین ماہ میںہی بدترین مہنگائی کردی ہے،گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین اور مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ موڈیز نے پاکستا ن کی ریٹنگ منفی کردی ہے اور پاکستان کو نہ تو آئی ایم ایف سے ریلیف پیکیج مل رہا ہے اور نہ ہی دوست ممالک سے پیسے مل رہے ہیں،موجودہ حکومت پاکستان کو دیوالیہ پن کی جانب لے جارہی ہے ،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے معاملات نہیں سنبھل رہے،پی ڈی ایم کی 90روز کی کارکردگی انتہائی بدترین ہے،مجض تین ماہ میںہی مہنگائی کا14 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،ڈالر کی قدر نیچے آنے کا نام نہیںلے رہی،زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل گررہے ہیںجبکہ بر آمدات میں بھی کمی ہوئی ہے،بجلی،گیس اور پٹرولیم مصوعات مہنگی ہونے سے مہنگائی کی شرح 21فیصد سے زائد ہوگئی ہے جو کہ ہم12 فیصد کی شرح پر چھوڑ کر گئے تھے،انہوںنے چار کروڑ سے زائد ٹیکس دینے والوں کا ریکارڈ غائب کردیا ہے،اس وقت ملک میں بجلی اور گیس کا بدترین بحران ہے اور حکومت کے پاس کوئی پلان نہیںہے،وزیر خزانہ مہنگائی کرنے کے باوجود آئی ایم ایف سے مذاکرات میںناکام ہیں،حکومت رواں مالی سال28ارب ڈالر کا قرضہ لینے جارہی ہے ،جس کا بوجھ عوام برداشت کرینگے،ابھی مزیدمنی بجٹ آئینگے،موجودہ حکومت اپنی وقعت کوھ بیٹھی ہے،چیناور دوسرے ممالک نے پاکستان سے نظریں پھیر لی ہیںاور پاکستان اس وقت شدید مالی دباؤ کا شکار ہے،ان سے ڈالر کی قدر کی قابو نہیںہورہی ہے ،موجودہ حکومت معاشی میدان میںسراسر ناکام ہوچکی ہے اور ہماری حکومت میںہونے والی معاشی ترقی کو انہوںنے روک دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…