جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

الیکشن میں ان لوٹوں اور حمزہ ککڑی کو شکست دینی ہے، عمران خان

datetime 7  جولائی  2022 |

لاہور (ا ین این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے ہوتے ہوئے اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں، یہ لوگ ہمیں نیوٹرل امپائر سے نہیں ہرا سکتے، یہ امپائر کو ساتھ مل کر شکست دینے کی کوشش کریں گے،

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب تھا اور اس خواب میں یہ لوٹے، امریکی غلام، چیری بلاسم بوٹ پالش آگئے ہیں لیکن ہم نے ان پیسوں کی پوجا کرنے والوں کو شکست دینی ہے۔ ضمنی الیکشن کے حوالے سے لاہور کے حلقے پی پی 158 کے علاقے دھرمپورہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ دھرم پورہ میں پہلی بار آیا ہوں، میں نے26سال چند لوگوں کے ساتھ سیاست شروع کی، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، ان لوٹوں کو ہم نے شکست دینی ہے، نوجوانوں یہ الیکشن ہم نے جیتنا ہے،یہ کوئی اقتدار کی نہیں بلکہ ہم سب کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوٹوں کو ہم نے شکست دینی ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے ہوتے ہوئے اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں،نوجوان یہ الیکشن ہم نے جیتنا ہے۔ یہ لوگ30سال سے ملک پر ڈاکے مار رہے ہیں، ہم نے ان غداروں کا مقابلہ کرنا ہے، اڑھائی سال سے کوشش کرتا رہا کہ آئندہ انتخابات شفاف ہوں، ہم نے ای وی ایم بنائی، الیکشن میں شفافیت کے لیے اقدامات اٹھائے، یہ آئے تو ای وی ایم کا خاتمہ کیا، الیکشن کی شفافیت کے راستے بند کر دیئے، ای وی ایم مشین استعمال سے دھاندلی ختم ہو سکتی ہے، بھارت اور ایران میں ای وی ایم مشین استعمال ہو رہی ہے، آپ نے آخری گیند تک مقابلہ کرنا ہے ہار نہیں ماننی، اس الیکشن میں خواتین کا بہت بڑا کردار ہوگا۔انہوںنے کہاکہ یہ سیاست نہیں جہاد ہے،

ملک کی حقیقی آزادی کیلئے جدوجہد کرنا جہاد ہے، کوئی طاقت اس تبدیلی کو روک نہیں سکتی، یہ لوٹے پیسے کے پجاری ہیں ان کو ہم نے شکست دینی ہے۔یہ لوگ ہمیں نیوٹرل امپائر سے نہیں ہرا سکتے، یہ امپائر کو ساتھ مل کر شکست دینے کی کوشش کریں گے، عبد القادر میرے ساتھ تھا جب 1988 میں بھارت کا دورہ کیا تھا، وہ واحد دورہ تھا بھارت کے اپنے امپائر ہوتے ہوئے پھینٹا لگا کرآئے تھے، وہ وقت پھر آ گیا ہے امپائرز کے ساتھ ہم نے ان کو

پھینٹا لگانا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں ان لوٹوں اور حمزہ ککڑی کو شکست دینی ہے، آپ لوگوں نے گرانڈ میں اپنی پوری کوشش کرنی ہے اور ہار نہیں ماننی، آخر میں کامیابی اللہ دیتا ہے، ہم نے اللہ سے کامیابی کی دعا کرنی ہے، آپ لوگوں نے ایک ایک گھر جانا ہے اور بتانا ہے یہ سیاست نہیں جہاد ہے، یہ امریکا میں بیٹھ کر کچھ بھی کریں، امیریکا تمہارے سے بڑی سپر پاور اوپر ہے، امریکا! ہم آزاد قوم ہیں اوکر اپنے فیصلے خود کرتے

ہیں، شریف برادران اور زرداریوں کا قبلہ واشنگٹن ہے، ان کا پیسہ ان ممالک کے بینکوں میں پڑا ہے اس لیے ڈرتے ہیں، یہ لوگ روس سے سستا تیل خریدنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ امریکا سے ڈرتے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ بھارت روس سے تیل خرید کر اپنی عوام کو کم قیمت پر تیل فروخت کر رہا ہے، یہاں امریکا کے خوف سے تیل کی قیمتیں آسمانوں پر ہے، لوگ روز مہنگائی کے دلدل میں دھنس رہے ہیں یہ لوگ خوفزدہ ہوتے ہیں کہیں امریکا

ناراض نہ ہو جائے، زرداری اور شریف ڈالر کو سجدے کرتے ہیں ان کا خدا واشنگٹن ہے، 17 جولائی کو 20 ضمنی انتخاب ہیں انشا اللہ تمام نشستیں جیتیں گے، کئی سستے لوٹے اور کئی مہنگے ہیں، سیاستدان ووٹ لیکر ضمیر بیچ دیتا ہے ،تو قوم پر لازم ہے لوٹوں کو شکست دیں، پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب تھا، اس خواب میں یہ لوٹے، امریکی غلام، چیری بلاسم بوٹ پالش آ گئے، ہم نے ان پیسوں کی پوجا کرنے والوں کو شکست دینی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…