جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

دعا زہرا کے لئے جیل جانا پڑا تو چلا جاؤں گا، ظہیر احمد نے واضح پیغام دے دیا

datetime 7  جولائی  2022 |

کراچی (این این آئی) کم عمر لڑکی دعا زہرا کے شوہر ظہیر احمد نے کہا ہے کہ پہلے دن سے جیل جانے کے لیے تیار ہوں۔شادی اور اغوا کے کیس کی کئی سماعتوں کے بعد دعا زہرا اور اس کے شوہر ظہیر احمد کی جانب سے پہلی بار مین اسٹریم میڈیا پر انٹرویو دیا گیا ہے۔

ایک نجی چینل کی جانب سے انٹرویو کے دوران ظہیر احمد سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کے خلاف قانونی کارروائی بھی ہو سکتی ہے جس کے بعد آپ کو جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے، کیا آپ اس کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں؟اس سوال کے جواب میں ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ میں اس کے لیے شروع دن سے تیار ہوں، مجھے اپنے ملک کی عدالتوں پر یقین ہے کہ ہمیں انصاف ضرور ملے گا۔ظہیر احمد کا مزید کہنا ہے کہ عوام یوٹیوب دیکھ کر اور سنی سنائی باتوں پر یقین کر رہے ہیں، جو ہم پر گزر رہی ہے وہ کوئی نہیں جانتا۔دوسری جانب ظہیر احمد سے علیحدہ کیے جانے کے سوال پر دعا زہرا کا کہنا تھا کہ میں اپنے والدین کے پاس تو بالکل بھی نہیں جاؤں گی، مجھے پتہ ہے کہ میرے والدین مجھے مار دیں گے، گھر سے نکلنے سے قبل بھی جب میں ان سے ظہیر کی بات کرتی تھی تو وہ غصہ کرتے تھے اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر مجھے مارتے تھے۔دعا نے کہا کہ اب تو یقینا میرے والدین مجھے جان سے مار دیں گے، میں دارالامان بھی نہیں جانا چاہتی، ظہیر کے ساتھ جانا چاہتی ہوں، میں بالغ ہوں اور میرا نکاح جائز ہے، میں ظہیر کے بغیر نہیں رہ سکتی، ظہیر کے بغیر مر جاؤں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…