ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ڈی جی نیب لاہور کے حکم پر مجھے مبینہ طور پر برہنہ کیا گیا، طیبہ گل کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں تہلکہ خیز انکشافات

datetime 7  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (آن لائن)پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی )نے طیبہ گل حراسمنٹ کیس میں سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو دوبارہ طلب کرلیا جبکہ چئرمین نور عالم خان کا کہنا ہے کہ اب پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے۔انہوں نے معاملے میں ملوث تمام

حاضر سروس نیب افسران کو فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ،اجلاس کے دوران سابق چیرمین نیب کے خلاف درخواست دینے والی طیبہ گل نے انکشاف کیا کہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے کہنے پر مجھے مبینہ طور پر برہنہ کیا گیا۔ چیرمین کمیٹی نور عالم خان کی زیرصدارت اجلاس میں طیبہ گل نے پی اے سی کو بتایا کہ ایک معاملے کے دوران مسنگ پرسن کمیشن میں جسٹس (ر) جاوید اقبال سے ملاقات ہوئی جب میں نے جاوید اقبال کو بار بار فون کرنے سے منع کیا تو وہ ناراض ہوگئے اور ان کی جانب سے بار بار بلانے پر میں نے مجبورآ وہ ویڈیو ریکارڈ کی انہوںنے کہاکہ میرے شوہر نے ماڈل ٹا?ن چینیوٹ میں ہا?سنگ سوسائٹی میں سرمایہ کاری کی مگر وہ فراڈ نکلی جس پر نیب لاہور کو درخواست دی مگر ڈی جی شہزاد سلیم نے کہاکہ قانون کے مطابق اس میں شکایت کنندگان کم ہیں اس لئے ہم یہ کیس نہیں لے سکتے ہیں اس دوران جسٹس (ر) جاوید اقبال چیرمین نیب بن گئے اور جن میں نے کھلی کچہری میں ان کو درخواست دی تو انہوں نے دوبارہ مسنگ پرسن کمیشن کے آفس میں بلانے کا کہااور دھمکی دی کہ میں چیرمین نیب بن چکا ہوں اور ایک منٹ میں تمھاری زندگی تباہ کردونگاجس پر میں نے کہاکہ جو کرنا ہے کرلو جس پر جنوری 2019 میں نیب نے پہلے میرے شوہر کو گرفتار کیا اور اس کے بعد مجھے رات کے 12بجے گلبرگ گرینز سے گرفتار کیا گیا

انہوں نے کہاکہ میں نے جاوید اقبال کی گفتگو کی ویڈیو اس لیے بنائی کہ وہ ایک اعلیٰ طاقتور عہدیدار تھا، میں چاہتی تھی کہ اس شخص کی حقیقت سب کے سامنے آئے چیرمین نیب نے مجھے کہاکہ اگر تمھیں دفتر میں دیکھا تو تمھارے ٹکڑے جھنگ جائیں گے انہوں نے بتایا کہ “چیئرمین نیب نے مجھے اور میرے شوہر فاروق کو گرفتار کروادیا، مجھے مرد اہلکاروں نے گرفتار کیا گاڑی میں راستے میں میرے ساتھ جو درندگی کی وہ میں نہیں بتا سکتی

اور مجھے ٹرانزٹ ریمانڈ کے بغیر لاہور لے جایا گیا جب مجھے سلیم شہزاد کے پاس لے جایا گیا تو میرے کپڑے پھٹے ہوئے تھے، میرے جسم پر نیل پڑے ہوئے تھے اس موقع پر ڈی جی نیب لاہور شہزادسلیم کے ہمراہ کاشف سرور،چوہدری اصغر،شبیر، تفتیشی آفیسر عمران ڈوگر ڈپٹی ڈائریکٹر عابد ایس ایچ او عمردراز گوندل اور اے ایس آئی لطیف کے ہمراہ آئے اوران سب کے سامنے تلاشی کیلئے مجھے بغیر کسی خاتون کے برہنہ کیا گیا اور میری

ویڈیو بنائی گئی طیبہ گل نے کہا کہ مسنگ پرسن کمیشن میں جاوید اقبال کا پرسنل اسٹاف افسر راشد وانی اس کا سہولت کار ہے، آج تک میری کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی کسی عدالت نے میری بات نہیں سنی گئی اور مجھے جوڈیشیل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا جہاں پر میں نے دوبارہ میڈیکل کرانے کی درخواست کی مگر نہیں کرایا گیااور اس دوران ایس ایچ او عمر دراز گوندل نے سفید کاغذ پر میرے دستخط کرائے اور اس پر لکھا کہ میں اپنی مرضی

سے میڈیکل کرانا نہیں چاہتی ہوں انہوںنے کہاکہ ویڈیو کے معاملے پر ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے سابق چیرمین نیب کو بھی بلیک میل کیا اور یہ بات مجھے نیب کے ترجمان نوازش نے بتائی تھی انہوںنے کہاکہ اپنے ساتھ ہونے والی ذیادتی کے بعد وزیر اعظم پورٹل پر شکایت جمع کرائی جس کے بعد وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور ایک ٹی وی چینل کے مالک نے مجھے کال کی اور ویڈیوز سمیت تمام دستاویزات دینے کا کہا جسے

بعد میں میڈیا پر چلایا گیا انہوں نے کہاکہ میرے اوپر دبا? ڈالنے کیلئے 40ایف آئی آرز میرے خلاف درج کی گئی اور مجھے پنجاب کے مختلف شہروں میں ذلیل و خوار کیا گیا مجھے انصاف چاہیے اس موقع پر چیرمین کمیٹی نے کہاکہ سابق چیرمین نیب کو اجلاس میں بلایا گیا تھا مگر وہ نہیں آئے انہوں نے کہاکہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے اور یہ تو حراسمنٹ کا معاملہ ہے اس میں کسی بھی عہدیدار کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اس

موقع پر چیرمین کمیٹی نے چیرمین نیب ظاہر شاہ کو ہدایت کی کہ ان تمام افسران کو جو اس وقت عہدوں پر موجود ہیں کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری کی جائے انہوں نے کہاکہ ہم اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور جو بھی ملوث ہوگا اس کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی چیرمین کمیٹی نے چیرمین نیب کو ادارے کے تمام افسران کے اثاثوں کی تفصیلات بھی 15 روز میں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…