جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمر ان خان بیرونی ایجنڈے پر پاکستان فوج کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں، عائشہ گلا لئی نے سابق وزیراعظم کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 7  جولائی  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) پا کستان تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلا لئی نے کہا ہے کہ عمر ان خان بیرونی ایجنڈے پر پاکستان فوج کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں، سر پر کفن باندھ کر پاکستان کیلئے نکلی ہوں، خدانخواستہ فوج کمزور ہو گئی تو ملک کو ٹکڑوں ہونے سے

کون بچائے گا۔تھانہ سیکرٹریٹ کے باہر عائشہ گلالئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں نے پی ٹی آئی عمران نیازی کے خلاف عمران خان کے خلاف درخواست دی ہے،پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی حدود کے محافظوں کے خلاف مہم چل رہی ہے،عمر ان خان بیرونی ایجنڈے پر پاکستان فوج کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج اس ملک کے خلاف ہونے سی سازشوں کا مقابلہ کر رہی ہے،میں اپنے سر پر کفن باندھ کر نکلی ہوں میں پاکستان کیلئے نکلی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میرا گھر پشاور ہے اور وہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے،انہوں نے پہلے بھی مجھ پر حملہ کیا ہے،یہ سیاسی پارٹی نہیں ہے،ایک مافیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان لوگوں کو اکسا رہا ہے کہ فوج کے ساتھ دست و گربیان ہو جائیں،خدانخواستہ فوج کمزور ہو گئی تو ملک کو ٹکڑوں ہونے سے کون بچائے گا،اس کا کل اثاثہ جو اس کے بچے ہیں وہ باہر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پی ٹی آئی کے لیے نہیں بنا اور نا پاکستان کو اس کے لیے ٹوڑ سکتے ہیں،میری درخواست پر ایف ائی آر درج ہو گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ حالات بہت سنجیدہ ہو رہے ہیں،سپریم کورٹ سے کہتی ہوں علی وزیر نے اتنا بڑا جرم نہیں کیا،جب الطاف حسین پر پابندی لگ سکتی ہے تو پی ٹی ائی پر کیوں نہیں لگ سکتی،میں نے درخواست کی ہے کہ ان پر غداری کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے،

چیف جسٹس کو اس حوالے سے سوموٹو لینے کی۔درخواست کی ہے،پاک فوج کے جوان سرحدوں پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ زلزلہ اور سیلاب میں فوج کے جوان پہلے پہنچے ہوتے ہیں،جن کا کام ہے اور حکومتیں بعد میں پہنچتی ہیں،عمران خان اپنی تقریروں اور سوشل میڈیا ٹیمیں کے زریعے فوج کو بدنام کر رہا ہے،کچھ میڈیا چینل کے زریعے جنہیں حکومت میں ہوتے ہوئے نوازہ گیا استعمال کیا جا رہا ہے،عمران خان نے جب غلط کام کیا تو میں انکے خلاف بولی،جو پاکستان کو بدنام کرے گا عائشہ گلالئی میدان میں آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…