جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

datetime 7  جولائی  2022 |

لندن، قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی جب کہ برینٹ کروڈ آئل 100 ڈالر سے نیچے آ گیا۔عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں اس خدشے پر کم ہوئیں کہ ممکنہ کساد بازاری طلب کو کم کر دے گی، برینٹ کروڈ کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی۔ یورپ کا بینچ مارک خام کنٹریکٹ، برینٹ نارتھ سی، دوپہر کے درمیانی سودوں میں 3.3 فیصد

گر کر 99.39 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ امریکی ہم منصب ڈبلیو ٹی آئی تیل بھی 3.3 فیصد گر کر 96.12 ڈالر پر آ گیا۔تجزیہ کاروں نے پیشن گوئی کی ہے کہ برینٹ اس سال کے آخر میں دنیا بھر میں طویل معاشی بدحالی کی صورت میں 65 ڈالرتک پہنچ سکتا ہے۔دوسری جانب تیل برآمد کرنے والے ممالک کی عالمی تنظیم اوپیک کے سیکرٹری جنرل انتقال کرگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آرگنائزیشن آف پیٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز (اوپیک)کے سیکرٹری جنرل محمد برکینڈو 63 سال کی عمر میں بدھ کے روز انتقال کرگئے۔محمد برکینڈو نائیجیرین نیشنل پیٹرولیم کورپ کے سربراہ تھے اور ان کی کمپنی کی جانب سے محمد برکینڈو کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔این این پی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ کے ذریعے محمد برکینڈو کے انتقال کی اطلاع دی۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم نے آج محمد برکینڈو کو کھو دیا، ان کا دنیا سے جانا ان کے اہلخانہ، کمپنی اور عالمی انرجی کمیونٹی کا ایک بڑا نقصان ہے۔این این پی سی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ محمد برکینڈو نے چند گھنٹے پہلے نائیجیریا کے صدر سے ملاقات کی تھی اور ابوجا میں ہونے والی انرجی سمٹ سے خطاب بھی کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد برکینڈو نے 1980 میں نائیجیریا کی آئل انڈسٹری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، انہوں نے این این پی سی میں مختلف عہدوں پر کام کیا جب کہ اوپیک کے اکنامک کمیشن بورڈ میں نائیجیریا کی نمائندگی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…