جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

سینئرز کے تضحیک آمیز رویے سے تنگ طالبہ نے خودکشی کرلی

datetime 7  جولائی  2022 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست بھوبنسیوار میں بی جے بی آٹونومس کالج کی فرسٹ ایئر کی طالبہ روچیکا موہانتے نے سینئرز کی جانب سے تضحیک آمیز رویے کے ذریعے ذہنی اذیت کا نشانہ بنائے جانے پر تنگ آکر خود کشی کر لی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمرے سے ملنے والے ایک نوٹ میں طالبہ نے لکھا کہ اسے 3 سینیئرز نے ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا۔طالبہ نے لکھا کہ میرے

3 سینئرز نے مجھے ذہنی طور پر ہراساں کیا، میں اسے برداشت نہیں کر سکی، میں اس بارے میں کسی کو بتا بھی نہیں سکتی تھی۔طالبہ نے مزید لکھا کہ میرے والدین اور گھر والے مجھ سے پیار کرتے ہیں، انہیں میری تعلیم کے لیے فنڈز فراہم کرنے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا ہے، انہیں بڑی امید ہے کہ میں ایک دن کلکٹر بنوں گی لیکن میں سینیئرز کی وجہ سے ذہنی طور پر ڈپریشن کا شکار ہو گئی۔طالبہ نے مزید لکھا کہ کوئی نہیں جانتا کہ میرے کالج میں ریگنگ ہو رہی ہے، میرے سینئرز نے مجھے جینے نہیں دیا، میں ان 3 سینیئرز کی وجہ سے اپنی جان دے رہی ہوں۔طالبہ نے لکھا کہ ان سینیئرز نے مجھے ڈپریشن میں دھکیل دیا اور مجھے پڑھائی جاری نہیں رکھنے دی، میں اپنی پریشانی اپنے روم میٹ کو بھی نہیں بتا سکتی تھی، بالآخر میں سب چھوڑ رہی ہوں۔روچیکا موہانتے کا تعلق کٹک ضلع کے اتا گڑھ سے تھا جو کالج کے ‘کروباکی ہاسٹل’ میں مقیم تھی، اس کی لاش ہاسٹل کے کمرہ نمبر 201 کے اندر ملی، پولیس نے اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ڈی سی پی پرتیک سنگھ نے کہا کہ پولیس نے غیر فطری موت کا مقدمہ درج کرنے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لڑکی نے ہاسٹل کے کمرے کا دروازہ بند کر کے خودکشی کی، کالج والوں نے دروازہ کھٹکھٹایا تو لڑکی کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا اور وہ زبردستی دروازہ کھولنے پر مجبور ہوئے، دروازہ کھولنے کے بعد انہوں نے لڑکی کو بے ہوش حالت میں پایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…