منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

محبت کی نشانی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

datetime 23  اگست‬‮  2015
OLYMPUS DIGITAL CAMERA
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برصغیر کی یادوں کو اگر پھرولا جائے توماضی کے جھروکوں سے بے شمار ایسی چیزیں نکل آتی ہیں جو آج بھی عوام میں مقبول ہیں جیسے کے آگرہ کا تاج محل جو حکومت کی جیب میں اسے دیکھنے کے لئے آنے والے سیاحوںکے ذریعے ایک خطیر رقم ڈالتا ہے مگر محبت کی یہ نشانی آج کل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔گزشتہ دنوں تاج محل میں نصب ایک تاریخی فانوس بھی اسی طرح انتظامی غفلت کا شکار ہو گیا 60 کلو گرام وزنی یہ فانوس محل کے داخلی دروازے شاہی گیٹ پر نصب تھا جو سابق وائسرائے لارڈ کرزن نے 1905 میں تاج محل کو تحفتاََ دیا تھا عینی شاہدین کے مطابق ملازم اوپر چڑھ کراسے صاف کر رہا تھا جب وہ نیچے گرا اور لوگوں میں افرا تفری پھیل گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔تاج محل میں کام کرنے والے ملازمین کے مطابق یہ حکام کی غفلت کی وجہ سے ہوا ہے لیکن واقعے کی تحقیق کرنے والے ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ فانوس بہت زیادہ پرانا ہونے کی وجہ سے بھی گر سکتا ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا فانوس کا مکمل جائزہ لینے کے بعد اسے دوبارہ نصب کرنے کا سوچا جائے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…