جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

دعا زہرہ کے شوہر ظہیر سے متعلق عدالت کا بڑا حکم ، معزز جج کے دلچسپ ریمارکس

datetime 7  جولائی  2022 |

لاہور( این این آئی)پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے شوہر ظہیر کو 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت دیدی ہے،ظہیر نے گرفتاری کے خدشے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے دعا زہرا کے شوہر ظہیر کی حفاظتی ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت کی ۔

ظہیر کی جانب سے موقف اپنا گیا تھا کہ دعا زہرا سے نکاح کیا ہے ،الزام لگایا جا رہا ہے کہ دعا کو اغوا ء کیا ، کراچی میں اغوا ء کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی،استدعا ہے کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے تاکہ متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت لی جا سکے۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت شروع ہوئی تو فاضل جج نے ظہیر کے وکیل سے استفسار کیا کہ کب کی ایف آئی آر درج ہے جس پر ظہیر کے وکیل رائے خرم نے معزز عدالت کو بتایا کہ 16 اپریل کو اغوا ء کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ تو ابھی تک آپ کیا کر رہے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کیسے پتا چلا کہ پولیس انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔وکیل نے عدالت کو جواب دیتے ہوئے بتایا کہ تفتیشی افسر کا بیان ہے کہ وہ معاملے کو ری انوسٹی گیٹ کر رہے ہیں،خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی۔عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے تاکہ متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت لی جا سکے۔ اس موقع پر عدالت نے 14 جولائی تک ظہیر کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…