جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

دانیہ شاہ کیخلاف کارروائی کی درخواست ، عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 7  جولائی  2022 |

کراچی (این این آئی)سیشن جج جنوبی کی عدالت میں عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کاروائی سے متعلق درخواست پر ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا ہے ۔سیشن جج جنوبی کی عدالت میں عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ

کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کاروائی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع کرادیا۔ ایف آئی اے نے جواب میں کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہیں۔ عامر لیاقت کے اہلخانہ کی جانب سے دانیہ شاہ کے خلاف کاروائی سے متعلق کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ کسی کی غیر اخلاقی تصاویر یا ویڈیو سوشل اپ لوڈ کرنا سنگین جرم ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کو اختیار ہے کہ اس طرح کی شکایت پر کاروائی کرسکتی ہے۔ لیکن درخواست گزار متاثرہ فریق کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔ درخواست گزار کی جانب جس ویڈیو کا دعوی کیا گیا ہے اس سے متعلق کوئی شواہد فراہم نہیں کیے گئے۔ درخواست گزار اس طرح کی شکایت کرنے کا مجاز نہیں ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست مسترد کی جائے۔ عدالت نے درخواست کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کی رپورٹ پر دلائل طلب کرلیے۔ سماجی تنظیم نے دانیہ شاہ کے خلاف سیشن عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت ایف آئی اے کو دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔ دانیہ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…