پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

عمران ریاض کا کیس ڈسچارج، فوری رہائی کا حکم

datetime 7  جولائی  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)جوڈیشل مجسٹریٹ اٹک نے اینکر عمران ریاض کو کیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔اٹک کے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر تنویر نے ریمارکس دیے کہ اینکر عمران ریاض کسی اور مقدمے میں گرفتار نہیں

تو انہیں رہا کیا جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رات کو سماعت کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینکر عمران ریاض کو کیس سے ڈسچارج کرنے کا آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔یاد رہے اٹک پولیس نے اینکر عمران ریاض کو گرفتار کرکے 3 دن کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔دوسری جانب  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر محسن عزیز نے صحافی اور اینکرپرسن عمران ریاض خان کی گرفتاری کا سخت نوٹس لیا ہے،بتایا گیا ہے کہ سینیٹر محسن عزیز نے عمران ریاض خان کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس جلدبلانے کا عندیہ دیا ہے، اجلاس میں عمران ریاض خان کی گرفتاری/ نظر بندی کی تحقیقات کی جائیں گی ، قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں 23 جون 2022 کو ہونے والے اجلاس میں پولیس کی جانب سے حراسگی بارے عمران ریاض کے اٹھائے گئے سوالات اور خدشات کے حوالے سے اسلام آباد اور پنجاب کے آئی جی پیز سے رپورٹس بھی طلب کی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…