جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

اگر مجھے 5گھنٹے کے اندر اندر نہ چھوڑ ا گیا تو میں۔۔۔ عمران ریاض کی ایسی خوفناک دھمکی کہ پورا پاکستان لرز اٹھا

datetime 5  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن، مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی عمران ریاض خان کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عمران ریاض خان کو رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد ٹول پلازہ سے حراست میں لے کر روانہ ہوگئی۔ عمران ریاض خان

کو اٹک پولیس نے گرفتار کیا اور ان کی گرفتاری کے وقت پندرہ ایس ایچ اوز موجود تھے۔عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے سینئر صحافی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ عمران ریا ض خان کے ساتھ پشاور کے صحافی بھی موجود تھے جب انہیں گرفتار کیا گیا تو وہ موبائل پر میرے ساتھ رابطے میں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا واضح حکم ہے عمران ریاض کو گرفتارنہیں کیا جاسکتاعمران ریاض کی گرفتاری کی ٹوئٹ بھی کی جس کو ٹوئٹرنے ہٹا دیا۔عمران ریاض کے وکیل نے بتایا کہ سینئر صحافی کی گرفتاری پر توہین عدالت کی کارروائی کریں گے یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم ہے اجازت کے بغیر کسی صحافی کو گرفتارنہیں کیا جائے گا۔وکیل نے بتایا کہ عمران ریاض خان کے خلاف اب تک 30 سے زائد جعلی ایف آئی آر درج کی گئیں ان تمام ایف آئی آر کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ گئے عدالت نے ضمانت دی، علاوہ ازیں سینئر صحافی عمران خان ریاض نے اپنے یوٹیوب چینل پر یہ دھمکی دی ہے کہ اگر انہیں 5گھنٹے کے اندر اندر نہ چھوڑا گیا تو وہ اپنے یوٹیوب چینل پر ایسی ویڈیو اپ لوڈ کرینگے کہ تہلکہ مچ جائیگا، سب کا نام لوں گا ،جس نے یہ کام کیا ہے ،جس نے مجھے گرفتار کیا ہے،ایک ایک کا بتائوں گا، صرف انتظار کریں پانچ گھنٹے کا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…