کراچی (این این آئی)کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے بھارتی طیارے کے مسافروں کو لینے متبادل فلائٹ کراچی پہنچ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈین ایئرلائن اسپائس جیٹ کی پرواز ایس جی 9911 ممبئی سے کراچی پہنچی۔ذرائع نے بتایا کہ بوئنگ 737 طیارہ کراچی میں 8 گھنٹے سے پھنسے مسافروں کو دبئی لے جائے گا۔خیال رہے کہ بھارتی ایئرلائن کی دہلی سے دبئی کی پرواز نے منگل کی صبح کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انجینئرز نے طیارے کا معائنہ کیا، طیارہ کو اگلی پرواز کے لیے کلیئر قرار نہیں دیا گیا۔دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ بھارتی طیارے کے مسافروں کو سہ پہر کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ لاونج منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ بھارتی پرواز کے 138 مسافر متبادل پرواز سے کراچی سے دبئی روانہ ہوں گے۔
بھارتی پرواز کے 138 مسافر متبادل طیارے سے کراچی سے دبئی روانہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
روانگی سے قبل امریکی عملے نے چینی حکام کی دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دی
-
کوکین ڈیلر انمول پنکی کے سنسنی خیز انکشافات، شوبز شخصیات اور سیاستدانوں کے نام بتادیے
-
تبو نے بالی ووڈ کی خوفناک حقیقت بے نقاب کردی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
بڑا کریک ڈاؤن ! 10غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو سیل کردیا گیا
-
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
کاروباری اوقات میں نرمی کا اعلان
-
عالیہ بھٹ کو کانز فلم فیسٹیول میں شرمندگی کا سامنا
-
فرانسیسی صدر میکرون کو اہلیہ نے تھپڑ کیوں مارا وجہ سامنے آگئی
-
حکومت کا گاڑیوں کی خریداری آسان بنانے کا فیصلہ
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
بھارت اور یو اے ای کے بڑے معاہدے سامنے آگئے
-
دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے پاکستان کے 3 بڑے شہروں کیلئے پروازیں معطل کر دیں
-
چین میں داخلے پر پابندی کے باوجود امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بیجنگ کیسے پہنچے؟



















































