نیویارک(نیوز ڈیسک) سیلفی لینے کا رواج اتنا عام ہوگیا ہے کہ جسے دیکھو عجیب و غریب طریقوں سے سیلفی لے کر اسے سوشل میڈیا کی زینت بنا رہا ہے تاکہ وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن سکے لیکن اس شوق کے ہاتھوں کئی جنونی اپنی جان بھی کھو چکے ہیں لیکن اب یہ سیلفی کا جنون خلا کی وسعتوں میں بھی جا پہنچا ہے جہاں بھیجے گئے خلائی روبوٹ نے اپنی سیلفی لے کر زمین پر بھیج دی ہے۔
ناسا کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مریخ پر بھیجے گئے تحقیقاتی روبوٹ ”کیوراسٹی روو“ نے جو تازہ ترین تصاویر بھیجی ہیں وہ سیونتھ راک لوکیشن کی ہیں جس کے نمونے زمین پر بھیجے گئے ہیں اور اب اس کا لیبارٹری میں تجزیہ کیا جائے گا۔ ناسا کے مطابق روور نے یہ تصویر بالکل اسی طرح کھینچی ہے جس طرح کوئی انسان سیلفی لیتا ہے اس کے لیے خلائی روبوٹ نے کیمرے کو اپنے بازو جتنی لمبائی کے مطابق کھولا اور اپنے اردگر سمیت اپنی تصویر کھینچ ڈالی۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس کے لیے جو کیمرہ یعنی ہینڈ لینزاستعمال کیا گیا اسے ماہلی کا نام دیا گیا ہے اور اس سے عام طور پر چٹانوں میں موجود معدنیات کے ذرات کا قریب سے جائزہ لیا جاتا ہے۔ روبوٹ کی بھیجی گئی تصاویر گزشتہ تصاویرسے مختلف اور زیادہ قریب سے لی گئی ہے حالانکہ اس بات کا خطرہ موجود تھا کہ کیمرا چٹان سے ٹکرا جائے لیکن روبوٹ نے کامیابی سے یہ مشن مکمل کرلیا۔
مریخ پرلی گئی سیلفی زمین پر پہنچ گئی
23
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں