ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

بشریٰ بی بی کی فون ٹیپنگ پر پی ٹی آئی بھڑک اٹھی ، سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیکر بڑا مطالبہ کردیا

datetime 4  جولائی  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فون ٹیپنگ کے فورنزک ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فون ٹیپنگ فورنزک کے بعد پتا چلے گا کہ اصلی یا نقلی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فون ٹیپنگ غیر قانونی ہے،سپریم کورٹ عمران خان کے گھر فون ٹیپ کرنے کا نوٹس لے۔

پیر کو سابق وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے سابق وزیر فواد چوہدر ی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فون ٹیپنگ پرفورنزک ہو گا تو پتہ چلے گا،اصل مسلئہ فون ٹیپنگ کاہے،فون ٹیپنگ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 1997میں بینظیر حکومت کو فون ٹیپنگ پر گرائی گئی،2015کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی کیس سنا،اس وقت آئی ایس آئی نے سات ہزار سے زائد فون ٹیپنگ کا اعتراف کیا،فون ٹیپس خفیہ ادارے کرتے ہیں کیونکہ انکے پاس وسائل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کوفون ٹیپنگ پر نوٹس لینا چاہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک صحافی نے سابق وزیرعظم عمران خان اور اس وقت کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے مابین گفتگو کی ریکارڈنگ بھی سامنے آنے کا کہہ دیا،اس کو پبلک کیا گیا تو یہ آفیشل پبلک سیکرٹ ایکٹ کیخلاف ورزی ہے،یہ سب امریکی سازش کوسامنے لانے پر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جن پر پاکستان کی دفاع کی ذمہ داری ہے وہ اس بحران کو آگے کیوں بڑھنے دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز کو کس حیثیت میں آفیشل ڈاکومنٹس دکھایا جا رہا ہے،امپورٹڈ حکومت کو عمران خان کیخلاف کچھ نہیں کیا تو انکی فیملی کے حوالے سے چیزیں سامنے لائی جا رہی ہے،یہ کسی عام شہری کی نہیں،اس وقت کے وزیرعظم کی گفتگو کی ٹیپنگ کی۔

انہوںنے کہاکہ جس جس نے رجیم چینج کیلئے کردار کیا وہ سب بے نقاب ہوں گے،امپوٹڈ حکومت نے امریکہ سے کہاجو آپ کہیں گے ہم کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ ایل او سی پر صورتحال کشیدہ ہو سکتے ہیں۔اس مورقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں مسلسل فون ٹیپ کرکے لیک کئے جارہے ہیں۔

فرح بی بی پربھی الزامات لگائے جارہے ہیں، آپ فرح بی بی پر مقدمہ کریں تاکہ وہ جواب دیں۔ جب مقدمہ ہی درج نہیں ہوا تو وارنٹ کیسے جاری ہو سکتے ہیں۔جہاں فرح بی بی کو ایک پلاٹ ملا وہیں ایاز صادق کو دو پلاٹ ملے۔کیا ایاز صادق بھی فرح بی بی کے پارٹنر ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ برھتی جارہی ہے کیونکہ ان کے پاس فیول منگوانے کے پیسے نہیں۔

کہا جارہا ہے عید پر بھی لوڈشیڈنگ ہوگی۔ انہوں نے فوری آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان لیں لیکن پھر بھی پیکیج نہیں مل رہا۔ انہوں نے نیب ترامیم کرکے گیارہ سو ارب کا این آر او 2 لیا،پانچ ہزار کروڑ اومنی گروپ میں آصف زرداری کو این آر او ٹو دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…