ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

ضمنی الیکشن ، تحریک انصاف کو پی پی 158 لاہور میں اہم کامیابی مل گئی

datetime 4  جولائی  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کو پی پی 158 لاہور سے اہم کامیابی مل گئی، سابق ن لیگی ایم پی اے میاں محمد اسحاق ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ‘ پی ٹی آئی امیدوار محمد اکرم عثمان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی اے ار وائی نیوز کے مطابق

لاہور کے حلقہ پی پی 158 میں جاری انتخابی مہم کے دوران سابق ن لیگی ایم پی اے میاں محمد اسحاق ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت بھی اختیار کی ، اس موقع پر پی ٹی آئی کے امیدوار محمد اکرم عثمان نے کہا کہ نئے آنے والوں کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں ، عوام ضمنی انتخابات میں لوٹوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے ، اس مقصد کے لیے پی پی 158کے باشعور عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشااللہ یہ سیٹ جیت کر عمران خان کو واپس دیں گے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے قائم مقام صدر خواجہ عمران نذیر ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک علی پرویز ملک سیکرٹری اطلاعات عامر خان صبغت اللہ سلطان سید توصیف شاہ ڈاکٹر اسد اشرف اورپی پی 158سے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا احسن شرافت سمیت نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے کھوکھلے نعروں کے ذریعے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے نہ ہی یہ ہمارا منشور ہے۔گذشتہ روز انتخابی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محض سیاسی مخالفین پر کیچڑ اچھالنے سے کام نہیں چلے گا عمران خان اپنے جلسے جلوسوں میں سیاسی مخالفین پر الزامات لگانے کی بجائے اپنی حکومت کی چار سالہ کارکردگی کے بارے میں کب بتائیں گے؟ قوم منتظر ہے کہ وہ اپنی کارکردگی بتائیں مگر ان کی بات دوسروں پر الزامات لگانے سے شروع ہوتی ہے

اور پھر وہیں پر ختم ہو جاتی ہے وہ اپنی چار سالہ حکومت کے بارے میں بتائیں کہ اس دوران انہوں نے کتنے لاکھ گھر بنا کر عوام کو دئیے

اور کتنے لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں دیں مگر ان سب باتوں کا جواب ان کی طرف سے نہیں آرہا ہے آخر وہ کس دن سچ بولنا شروع کریں گے اور کب تک وہ قوم کو یونہی گمراہ کرتے رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…