جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی پنجاب کی سیاست پر پھر سامنے آگئے ،پارٹی سے متعلق واضح بیان جاری کر دیا

datetime 4  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات کی رپورٹس کو یکسر مسترد کردیا ہے،حمزہ شہباز اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب نہیں ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منحرف رکن راجا ریاض نے یہ ‘جعلی خبرپھیلائی۔

انہوںنے کہاکہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سے ملاقات کا سوچ بھی نہیں سکتے۔میں پارٹی کا حصہ ہوں اور مرتے دم تک رہوں گا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ ملتان میں اپنے بیٹے کی انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور لاہور نہیں گئے تھے جہاں اتوار کے روز آصف زرداری موجود تھے۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیٹے کی انتخابی مہم کے دوران اپنی پارٹی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018ء کے الیکشن میں میرے خلاف میری اپنی پارٹی نے سازش کی اور مجھے پی پی 217سے الیکشن ہروایا۔تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے پی پی217سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر اور زین قریشی کی انتخابی مہم کے دوران جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018کے الیکشن میں میرے خلاف میری اپنی پارٹی نے سازش کی اور مجھے پی پی 217 سے الیکشن ہروایا۔سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ خان کو بھی کہا کہ اگر میں یہاں سے ایم پی اے ہوتا تو آج پنجاب کی یہ کیفیت نہ ہوتی۔علاوہ ازیں پی پی 217 کی مختلف یونین کونسلوں جن میں یونین کونسل 48‘ 45‘46 میں مختلف مقامات پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا حکومت نے معیشت کابیڑا غرق کردیا ہے۔ غریب عوام‘محنت کش‘ سرمایہ دار‘ صنعت کار‘ کاشتکار‘ تاجر‘ سرکاری ونجی ملازم‘ الغرض ہر طبقہ زندگی حکومت سے نالاں ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں یہ لوگ ملک کا نقصان کررہے ہیں۔ ان کے کسی وعدے کا اعتبار نہیں۔ عوام ان سے تنگ آچکے ہیں۔ عوام چاہتے ہیں امپورٹڈ حکمرانوں سے جان چھڑوائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…