ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے آخری دنوں میں اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو کیا حکم دیا؟ عمران خان کی مبینہ آڈیو ٹیپ بھی ایجنسیوں کے ہاتھ لگ گئی ، تہلکہ مچ گیا

datetime 4  جولائی  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی نے  بشریٰ بی بی کی آڈیو کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دے دیا ہے اور کہا کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔سینئر صحافی انصار عباسی روزنامہ جنگ میں اپنے آج کے کالم میں انکشاف کرتے ہیں کہ مجھے کئی ہفتہ قبل اس مبینہ آڈیو کی موجودگی کے بارے میں ایک اہم سرکاری ذرائع نے بتا

دیا تھا اور یہ الزام لگایا تھا کہ کس طرح بشریٰ بی بی تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کو اپنے مخالفین پر غداری کے الزامات لگانے کی ہدایت دے رہی ہیں۔ایجنسیوں کے پاس شاید ایسی بہت سی ریکارڈنگز موجود ہیں اور یہی وجہ تھی کہ عمران خان کے ڈیجیٹل میڈیا کے اہم رکن ارسلان خالد کے گھر عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے بعد چھاپا بھی مارا گیا تھا، جس پر تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کافی تنقید کی تھی۔مجھے جو بتایا گیا تھا اُس کے مطابق ایسی کئی آڈیوز ایجنسیوں کے پاس موجود ہیں جس میں تحریک انصاف کے رہنماسوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مخالفین کے ساتھ ساتھ فوج اور فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ایک مبینہ آڈیو تو ایسی بھی ہے جس میں عمران خان اپنی وزارت عظمیٰ کے آخری دنوں میں اپنے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کو امریکی مراسلہ کا حوالہ دے کر کچھ اس طرح کہتے ہیں”Lets play with it.”بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ مبینہ آڈیو لیک سے اندازہ ہو رہا ہے کہ اگر عمران خان اور تحریک انصاف کے سوشل میڈیا نے اداروں کے خلاف اپنا پروپیگنڈہ ختم نہ کیا تو ایسی اور مبینہ آڈیو ز سامنے آسکتی ہیں۔بدقسمتی سے عمران خان اپنی سیاست کو ایک ایسے مقام پر لے آ ئے ہیں جہاں اُن کا واضح نشانہ ــنیوٹرلز ہیں جبکہ اُن کا سوشل میڈیا جنرل باجوہ کے خلاف مستقل مہم چلا رہا ہے جس کے پیچھے مبینہ طور پر تحریک انصاف کی قیادت شامل ہے۔اس بارے میں بھی اداروں کے پاس ثبوت موجود ہیں۔ ایسے ثبوت سامنے بھی آئیں گے کہ نہیں،اس کا پتا آنے والے دنوں میں ہی پتا چلے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…