پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

خدا کی قسم اگر پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ نہ ہوتا تو ہم مر جاتے پیٹرولیم کی قیمتیں نہ بڑھاتے، مریم نواز

datetime 3  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فتنہ خان پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ گیا، خدا کی قسم کھا کر کہتی ہوں اگر پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ نہ ہوتا تو ہم مر جاتے پیٹرولیم کی قیمتیں کبھی نہ بڑھاتے،اس کی کرسی ہل

گئی لیکن کرسی سے زیادہ دماغ ہل گیا، کرسی کیا گئی دماغی توازن ہل گیا، کبھی کہتا ہے نیوٹرل کو نیوٹرل ہونا چاہیے، کبھی کہتا ہے مداخلت کیوں نہیں کرتے،75سالوں میں پہلا سیاستدان دیکھا ہے جو نیوٹرل کو آوازیں دیتا ہے کہ خدا کا واسطہ ہے مجھے دوبارہ اقتدار میں لاؤ، شاید پہلا آدمی تھا جس کو نیوٹرل نے انگلی پکڑ کر چلایا اس کا اپنا پرویز الٰہی کہتا تھا کہ وہ اس کی نیپی تک بدلتے تھے، اب آوازیں دے رہا ہے کہ مجھے اقتدار کی سیڑھی تک پہنچاؤ،چار سال تک اسے بیساکھیوں پر چلنے کی عادت پڑ گئی تھی اور جب بیساکھیاں گئیں تو دھڑام سے منہ کے بل جا گرا ہے،حمزہ شہباز آج پنجاب کے لئے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے،پنجاب کے عوام جان گئے ہیں کہ اگر ان کی ترقی کا کوئی دشمن ہے تو اس کا نام عمران خان ہے وہ کیوں عمران خان کو ووٹ دیں گے۔ ضمنی حلقہ پی پی 158کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں دھرمپورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج دھرمپورہ میں جلسہ نہیں لگ رہا بلکہ پورے لاہور کا جلسہ لگ رہا ہے۔ رانا احسن شرافت صاحب کو اللہ تعالیٰ نے فتح عطا فرما دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے دل سے اعتراف ہے کہ ہمیں پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں بڑھانی پڑیں اور دل پر پتھر رکھ کر بڑھانی پڑیں، قیمتیں بڑھانے کے بعد ہم گھروں میں چھپ کر نہیں بیٹھے اور نواز شریف نے کہا کہ بیٹی لوگوں میں جاؤ اور انہیں بتاؤ مجھے ان کی تکلیف کا احساس ہے۔

آپ سب جانتے ہیں آئی ایم ایف کا وہ معاہدہ جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھانی پڑی وہ معاہدہ کس کا کیا ہوا ہے، جہاں قیمتیں بڑھنے کا دکھ ہے وہاں اس بات کی تسلی ہے کہ پاکستان کے عوام یہ جانتے ہیں کہ یہ قیمتیں کیوں بڑھانی پڑیں اور کس کی وجہ سے بڑھانی پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ گو نیازی گو تو کب کا ہو گیا ہے اب تو ہر جگہ روتا پھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ خان پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ گیا، خدا کی قسم کھا کر کہتی ہوں اگر

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ نہ ہوتا تو ہم مر جاتے یہ قیمتیں کبھی نہ بڑھاتے۔ میں یہ بھی نہیں کہوں گی امریکہ اور برطانیہ میں مہنگائی ہے، عوام دو سے ایک روٹی کر دیں، میں یہ چاہتی ہوں کہ عوام تین وقت کا کھانا پیٹ بھر کر کھائیں اوربھروسہ رکھنا وہ وقت ضرور آ ئے گا۔ جن تکلیفوں سے آج آپ کو گزرنا پڑ رہا ہے ہم اپنی جان لڑا دیں گے لیکن ان تکلیفوں سے نجات دلاکر رہیں گے۔ میں فتنہ خان کی طرح یہ نہیں کہوں گی کہ گھبرانا نہیں

ہے اور یہ بھی نہیں کہ چھپ جاؤں، میں کہوں گی گھبرانا نہیں ہے ان شا اللہ آپ کے یہ خادم دن رات محنت کر کے آپ کی مشکلات کو آسان بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب 2013ء میں ہماری حکومت آئی تو 20گھنٹے کی لود شیڈنگ تھی یا نہیں تھی، کیا نواز شریف نے 2018ء اپنی حکومت جانے سے پہلے لو ڈشیڈنگ صفر پر لا کر دکھائی یا نہیں دکھائی، چار سال بعد اس فتنہ خان کی نالائقی اور نا اہلی کے بعد شہباز شریف کو حکومت ملی تو

دس، دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ واپس آ گئی ہے،اگر ہم بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کو صفر پر لا سکتے ہیں تو اس بار بھی لوڈ شیڈنگ کو صفر پر لائیں گے، مہنگائی بھی کم ہو گی،میں نے شہباز شریف کے سٹاف سے سے پوچھا کہ شہباز شریف کس وقت اٹھ کر کام کرتے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ وہ تہجد کے وقت اٹھتے ہیں ایکسر سائز کرتے ہیں فجر کی نماز پڑھ کر عوام کی خدمت میں حاضر ہو جاتے ہیں، جو شخص عوام کا مینڈیٹ ہتھیا کر وزیر اعظم بنا

اس کا دن بارہ بجے سے پہلے شروع نہیں ہوتا تھا، اس کی سستی اورنا اہلی کی وجہ سے پاکستان کے عوام آج مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے میگا پراجیکٹ تھے،سی پیک، بجلی کے کارخانے، موٹر وے، میٹرو، اورنج لائن،سڑکوں کا جال، ترقی کا جال اور فتنہ خان جو آج پھر پنجاب پر نظر لگا کر بیٹھا ہے اس کے میگا پراجیکٹ فرح گوگی،پنکی پیرنی اور کرپشن کی وہ ٹرین تھی جو جو لاہور سے چلتی تھی اور

سیدھی بنی گالہ جاتی تھی۔ اس مشکل دور میں جبکہ خزانہ خالی ہے شہباز شریف نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے خوردونوش سستی فراہم کی جائیں،غریب کا چولہا نہیں بجھنا چاہیے،ایک خوشخبری سنا دو ں شہباز شریف نے وعدہ کیا ہے جب بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم کی قیمتیں ایک ڈالر بھی نیچے آئیں گی میں اسی دن اپنے عوام کو ریلیف دوں گا، حمزہ شہباز بھی آج پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج

کااعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج فتنہ خان کی تقریر سنو بات ایسے کرتا ہے کہ میں اتنے بیگاڑ پیدا کر کے گیا ہوں میں دیکھتا ہوں کیسے ٹھیک کرتے ہیں تمہارا چیلنج شہباز شریف نے قبول کیا ہے اور ان شا اللہ تمہیں سب ٹھیک کر کے دکھائیں گے،فتنہ خان نے جتنی کوشش کی،بار بار احتجاج اور جلسے کی کالیں دیتا رہا لیکن کوئی اس میں شامل نہیں ہو، خیبر پختوانخواہ کے جتنے لوگ بنی گالہ کے باہر احتجاج کرتے ہیں یہ ت تعداد اس کے احتجاج

سے کہیں زیادہ ہوتی ہے،مہنگائی لانے والے کا نام عمران خان ہے، دوسرا نواز شریف،شہباز شریف اور شیر کے بازو آزمائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ خان روز آ جاتا ہے تقریر کرنے،کرسی ہل گئی کرسی سے زیادہ دماغ ہل گیا، کرسی کیا گئی دماغی توازن ہل گیا، کبھی کہتا ہے نیوٹرل کو نیوٹرل ہونا چاہیے، کبھی کہتا ہے مداخلت کیوں نہیں کرتے،75سالوں میں پہلا سیاستدان دیکھا ہے جو نیوٹرل کو آوازیں دیتا ہے کہ خدا کا واسطہ ہے مجھے دوبارہ

اقتدار میں لاؤ،پاکستان نے پہلی مرتبہ ایسا سیاستدان دیکھا ہے جو جلسوں میں کھڑے ہو کر دوہائیاں دیتا ہے مجھے کیوں نکالا،نیوٹرزل مجھے اقتدار میں لے کر آؤ۔ یہ اتنا احسان فراموش ہے،شاید پہلا آدمی تھا جس کو نیوٹرل نے انگلی پکڑ کر چلایا اس کا اپنا پرویز الٰہی کہتا تھا کہ وہ اس کی نیپی تک بدلتے تھے، اب آوازیں دے رہا ہے کہ مجھے اقتدار کی سیڑھی تک پہنچاؤ،چار سال تک اسے بیساکھیوں پر چلنے کی عادت پڑ گئی تھی اور جب

بیساکھیاں چلی گئیں تو دھڑام سے منہ کے بل گر ا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ خان جانتا ہے کہ لوگ اسے جان گئے ہیں اب ووٹ نہیں ملے گا تو ادھر ادھر آوازیں دے رہا ہے۔ رات کو اس کی بیوی سوشل میڈیا کے لوگوں کو کہتی ہے اداروں کے خلاف ٹرینڈ چلاؤ،میری چوری کا پوچھے، مانیکا کے بچوں کا کوئی پوچھے تو غداری کا ٹرینڈ چلا دو،عوام غریب ہو گئی لیکن فرح گوگی، عمران خان کے سوتیلے بچے امیر ہو گئے، لوگوں کو تکلیف دی اپنو ں کو

ریلیف دیا، پنکی پیرنی کہتی ہے کہ کرپشن اور نا اہلی کا کوئی سوال پوچھے تو ایک ہی جواب دینا غداری ہو گئی سازش ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بڑا پنجاب دشمن اور کوئی نہیں ہے، جب شہباز شریف وزیر اعلیٰ تھا پانچ بجے میٹرو بس منصوبے اور کبھی اورنج لائن منصوبے پر پہنچا ہوتا تھا،پچھلے چار سال میں اتنی غفلت اور بے حسی برتی گئی کہ لاہور میں کوڑے کے ڈھیرلگ گئے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ فتنہ خان

نے پنجاب کے عوام کے سارے وسائل پر ڈالا ہے، ہمیں تو اب پتہ چلا ہے کہ بارہ کروڑ لوگوں کے صوبے کی وزیر اعلیٰ فرح گوگی ہے جس کے تانہ بانے پنکی پیرنی سے ملتے ہیں۔ ہسپتال، ٹرانسپورٹ سب کے پیسے سب بنی گالہ جاتے رہے، یہ پہلی کٹھ پتلی حکومت ہے جس نے آگے بھی کٹھ پتلیاں رکھی ہوئی تھیں، پنجاب اب کیوں عمران خان کو وٹ دے گا،پنجاب کے عوام جان گئے ہیں کہ اگر اس کی ترقی کا کوئی دشمن ہے تو اس کا نام عمران خان

ہے۔انہوں نے کہا کہ آڈیو چل رہی تھی تو پنکی پیرنی فرما رہی تھیں ہم فرح بچی کی بات کریں گے،اچھی بچی ہے جو پورے پنجاب کا صوبہ کھا گئی،اچھی بچی ہے جو صوبے کو لوٹ کر راتوں رات دبئی فرار ہو گئی اور ابھی بچی ہے۔ انہوں نے جلسے کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا واسطہ اس بار سوچ سمجھ کر ووٹ دینا اپنی ترقی کو ووٹ دینا اپنی کامیابی کو اپنے بچے کو مستقبل کو ووٹ دینا۔انہوں نے کہا کہ میں علیم خان کا شکریہ

ادا کرتی ہوں میں ان تمام بیس لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے اپنی سیٹیں گنوا کر پنجاب کے عوام کا مینڈیٹ انہیں واپس کیا، انہوں نے اپنی سیٹوں کی قربانی دے کر وقت کے فرعون کو للکارا، سترہ جولائی کو کوئی گھر میں نہ بیٹھے اور شیر پر مہر لگانا۔انہوں نے کہا کہ توشہ خان پنجاب کے مینڈیٹ پر نظر لگاکر بیٹھا ہے، اس نے توشہ خان کی صفائی کی،وہاں پر جھاڑو پھیر، کہتا ہے میرا تحفہ میری مرضی،سترہ جولائی کو پنجاب تمہاری سیاست کا صفایا کر دے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…