جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو کا فارنزک کروانے کا مشورہ

datetime 3  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کو سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو کا فارنزک کروانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو اداروں پر الزامات لگاتے ہوئے شرم آنی چاہیے،پی ٹی آئی کی ڈونلڈ لْو کے

ساتھ رابطوں کی تصدیق بھی ہوجائے گی، عمران خان کے لوگ امریکا سے معافی تلافی کر رہے ہیں۔ ایک انٹرویومیں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی عدالت میں درخواست دے آڈیو کی تھرڈ پارٹی سے فارنزک کروالیتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان سے اقتدار چھن گیا ہے اس لیے وہ اداروں پر حملہ آور ہیں، ہم نے ماضی میں تنقید کی مگر کبھی اداروں کی ساکھ پر حملہ نہیں کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جب تک اقتدار میں تھے تب ان کو ہر چیز اچھی لگتی تھی، عمران خان کو اداروں پر الزامات لگاتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔وزیر دفاع نے کہاکہ پی ٹی آئی کی ڈونلڈ لْو کے ساتھ رابطوں کی تصدیق بھی ہوجائے گی، عمران خان کے لوگ امریکا سے معافی تلافی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اتحادی کافی مہینوں سے ہمارے ساتھ رابطے میں تھے، عمران خان کو ضمنی انتخابات میں اپنی شکست نظر آرہی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر آرٹیکل 6 کے لوازمات پورے ہوتے ہیں تو عمران خان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔وزیر دفاع نے کہا کہ پارٹی نے مفتاح اسماعیل پر عدم اعتماد نہیں کیا، مفتاح اسماعیل کابینہ کی منظوری سے فیصلے کر رہے ہیں، یہ مفتاح اسماعیل کے نہیں حکومت کے فیصلے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اسحاق ڈار کبھی بھی واپس آسکتے ہیں، یہ ان کا اپنا ملک ہے ہم ان کو خوش آمدید کہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…