جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

آن ائیر جانے پر پابندیاں ، جہاں بھی جاتا ہوں مجھے کیا کہا جاتا ہے ؟ سینئر اینکر پرسن عمران ریاض کھل کر بول پڑے

datetime 3  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اینکر عمران خان کئی حوالوں سے شہرت رکھتے ہیں لیکن ان دنوں وہ تحریک انصاف کی حمایت اور موجودہ حکمران جماعتوں کی مخالفت کی وجہ سے معروف ہیں لیکن آخر کیا وجہ تھی کہ وہ اس اقدام پر مجبور ہو گئے،

ٹی وی پر آن ائیر جانے اور پھر ایک شہر میں رہنے میں کن مشکلات کا سامنا ہے اور پولیس اہلکار انہیں خفیہ طور پر کیا پیغامات پہنچاتے ہیں، یوٹیوب چینل کے مطابق عمران ریاض خان کا کہنا تھا کہ یا تو آپ آزاد رہ سکتے ہیں یا پھر غلام رہ سکتے ہیں، ان کے آن ائیر جانے پر پابندیاں ہیں لیکن سوال تو کریں گے جس کا جواب تو دینا ہو گا، اینکر عمران ریاض خان کا یو ٹیوب چینل پر کہنا تھا کہ غدار بھی ہوں تو آپ کے سامنے کھڑا ہوں، باغی بھی ہوں تو آپ کے سامنے کھڑا ہوں کس چینل پر آن ائیر نہیں جا سکتا، جہاں جاتا ہوں منع کر دیتے ہیں کہ اس کو آن ائیر نہیں کرنا، ایک شہر میں ٹک کر نہیں رہ سکتا، ملٹی پل چیزیں ہیں لیکن اس کے باوجود آخر میں ایک بات کرکے جاؤں گا سوال تو کریں گے اور جواب دینا پڑے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پنجاب میں ہیں اور پولیس والے ان کو گھر آ کر یہاں سے چلے جانے کو کہتے ہیں، بتایا جاتا ہے کہ آپ جتنی دیر لاہور میں ہیں ہمیں مصیبت پڑی رہے گی کیونکہ میں اس حکومت کو اکثریت نہیں اقلیت تصور کرتا ہوں، انہوں نے کراچی میں گرفتار ہونے والے ارسلان کے بارے میں بتایا کہ اس کا زیادہ تعلق ایم کیو ایم سے ہے اور وہ تنقید کرتا ہے بڑا ٹیکنیکل،  پھر بھی اسے چند گھنٹوں میں رہا کرنا پڑ گیا کیونکہ اس دفعہ ٹکر کے لوگ ملے ہیں، اینکر عمران ریاض خان نے کہا کہ یہ وہ لوگ نہیں ہیں کہ جو آپ چاہیں گے تو کر دیں گے نہیں، ٹکر کے لوگ ہیں ٹکر دیں گے تھوڑی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…