جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے پوسٹرز اتار کر نازیبا بینرز لگائے گئے، انتظامیہ اورپولیس ان سے مل چکی ہے، شیخ رشید کا الزام

datetime 2  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے پوسٹرز اتار کر نازیبا بینرز لگائے گئے، انتظامیہ اورپولیس ان سے مل چکی ہے، شیخ رشید کا الزام

راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے الزام لگایا کہ عمران خان کے پوسٹرز اتار کر نازیبا بینرز لگائے گئے،

انتظامیہ اور پولیس ان سے مل چکی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے جو پوسٹرز لگائے،

اسکرین لگائی، وہ سرکاری ٹرکوں پر اتاری گئی اور ان کی جگہ عمران خان کے خلاف نازیبا اسکرین لگائی گئیں۔

انہوں نے کہاکہ لال حویلی سے پچاس سال کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا، انتظامیہ اور پولیس مل چکی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مقتدر حلقوں اور ایجنسی کو بتانا چاہتا ہوں یہ لڑائی کرنا چاہتے ہیں، تحقیق کی جائے اس کے پیچھے کون ہے،

حالات خراب ہوئے یا کوئی نقصان پہنچا امپورٹڈ حکومت ذمہ دار ہوگی۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر

پر اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کی فتح ہے، 17جولائی کیالیکشن میں قوم امپورٹڈ حکومت کی سیاست کو دفن کر دے گی۔،

شیخ رشید نے کہا کہ ایاز امیر سمیت صحافیوں پر حملوں کی مذمت کرتا ہوں، حکومت جلد از جلد ملزموں کو گرفتار کرے۔انھوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے ستائے اور مہنگائی کے مارے لوگ آج پریڈ گراؤنڈ میں ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…