ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہور ہائیکورٹ نے دعا زہرا کی ساس کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا

datetime 1  جولائی  2022 |

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے دعا زہرا کی ساس کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایک صفحہ پر مشتمل ہراساں کرنے کی درخواست کا تحریری حکم جاری کیا۔ہراساں کرنے کی

درخواست دعا زہرا کی ساس کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی نے بیان دیا کہ درخواست گزاروں کو پولیس ہراساں نہیں کرتی ہے۔اس موقع پر عدالت نے درخواست کو نمٹانے کا حکم بھی دیا ۔ عدالتی فیصلے میں بتایا گیا کہ دعا زہرا کو عدالت کے روبرو ہمارے حکم پر لایا گیا۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ عدالت میں سندھ ہائیکورٹ کا حکم نامہ پیش کیا گیا، سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کو مرضی کے مطابق رہائش پذیر ہونے کا حکم دیا تھا، جبکہ اس معاملے میں لاہور ہائی کورٹ کوئی حکم نہیں دے رہی۔عدالتی فیصلے کے مطابق دعا زہرا کی ساس سمیت دیگر نے پولیس کو ہراساں کرنے سے روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔واضح رہے کہ دعا زہرا کے شوہر ظہیر کی والدہ اور بھائی نے لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب پولیس کے خلاف ہراساں کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔درخواست ظہیر کی والدہ نور بی بی نے دائر کی جس میں پنجاب پولیس کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ عدالت پنجاب پولیس کو حراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…