پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

ایمریٹس نے مسافروں کیلئے اسپیشل سمر آفر متعارف کرادی

datetime 30  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)دنیا کی صف اول کی ایئرلائن ، ایمریٹس موسم گرما کی تعطیلات میں دبئی کو مسافروں کیلئے پہلے سے زیادہ خوشگوار بنانے کے سلسلے میں مختلف دلچسپ آفرز کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے بعض انتہائی مقبول مقامات پر مفت داخلے کی سہولت

پیش کررہی ہے۔اسکے علاوہ دبئی شہر کی بڑی تقریب دبئی سمر سرپرائز کی انٹرٹینمنٹ، کلچر اور فیملی سرگرمیوں میں بھی وہ شریک ہوسکیں گے۔ دبئی واپس آنے والے یا پہلی بار دبئی کا سفر کرنے والے ایمریٹس کے صارفین متحدہ عرب امارات کے ان درج ذیل مقبول ترین مقامات پر مفت داخلے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ان مقامات میں برج الخلیفہ، دبئی فاؤنٹینز براڈ واک، لاؤری ابو ظہبی شامل ہیں۔ برج الخلیفہ دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت ہے اور اسکی 124 ویں اور 125 ویں منزل پر صارفین سطح سمندر سے 456 میٹر بلند ی سے پورے شہر کا حیران کن نظارہ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ یہاں اعزازی ٹکٹوں کے ذریعے داخلہ 30 جون تا 30 ستمبر 2022 تک جاری رہے گا۔ دبئی فاؤنٹینز براڈ واک بھی ایک دلچسپ جگہ ہے جو برج الخلیفہ کے ساتھ واقع دنیا کے سب سے بڑے کوریوگرافڈ فوارے سے محض 9 میٹر دوری کے فاصلے پر ایک تیرتا ہوا پلیٹ فارم ہے جہاں پانی، میوزک اور روشنی کے امتزاج سے خوبصورت مناظر پیش کئے جاتے ہیں۔ لاؤری ابو ظہبی: یہاں سینکڑوں سال پرانی درجنوں نادر و نایاب تصاویر ہیں۔ یہ متحدہ عرب امارات کے شاندار کلچرل مقامات میں شامل ہے جہاں وہ بین الاقوامی آرٹسٹوں کے 167 فن پاروں کے مجموعے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ایمریٹس کی خصوصی سمر آفر حاصل کرنے

کے لئے صارفین اس لنک (https://www.emirates.com/pk/english/special-offers/summer-special-offer/) پر وزٹ کرکے اپنے ٹکٹ کی بکنگ کرسکتے ہیں۔ شرائط و ضوابط کے اطلاق کے ساتھ یہ سمر اسپیشل آفر ان مسافروں کے لئے کارآمد ہے جو 27 جون سے 10 جولائی کے درمیان یکم جولائی سے 30 ستمبر 2022 دورانئے میں سفر کی بکنگ کراتے ہیں۔ یہ آفر شریک ٹریول ایجنٹس اور ایمریٹس ریٹیل کی منتخب شاپس پر بھی دستیاب ہے۔

ان سب کے علاوہ، ایمریٹس بورڈنگ پاس میں موسم گرما کے لئے دو گنا ڈسکاؤنٹ کارڈ کے طور پر سہولت فراہم کردی گئی ہے جو 30 ستمبر 2022 تک کارآمد ہوگی۔ ایمریٹس کے صارفین محض اپنا بورڈنگ پاس اور کارآمد شناختی دستاویز پیش کرکے سینکڑوں ریٹیل، تفریحی اور ڈائننگ آؤٹ لٹس میں حیران کن رعایتیں حاصل کرسکیں گے۔اسی طرح، ایمریٹس کے ایوارڈ یافتہ لائٹی پروگرام اسکائی وارڈز کے تحت مسافر متحدہ عرب امارات میں ہر روز ریٹیل آؤٹ لٹس سے خریداری پر مائلز بھی حاصل کرسکتے ہیں جنہیں ریوارڈ ٹکٹ، اپ گریڈز کے ساتھ ساتھ کنسرٹس اور اسپورٹس کی تقریب کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…