ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہائیکورٹ نے قبلہ ایاز کوبڑی خوشخبری سنادی

datetime 30  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)ہائیکورٹ نے قبلہ ایاز کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن کے عہدے پر بحال کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، یونیورسٹی انتظامیہ نے قبلہ ایاز کو رکن بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔عدالت کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف ڈاکٹر قبلہ ایاز کی درخواست پر نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ڈاکٹر قبلہ ایاز کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت وکیل عمر اعجاز گیلانی نے کہا کہ قانون میں رکن بورڈ آف گورنرز کی برطرفی کا اختیار صرف صدر مملکت کو ہے۔انہوں نے کہا کہ رکن بورڈ آف گورنرز کی 2 سالہ مدت کو قانون کا تحفظ حاصل ہے، بورڈ آف گورنرز کا کام ہی انتظامیہ کا احتساب کرنا ہے، تو پھر انتظامیہ انہیں کیسے معطل کرسکتی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے قبلہ ایاز کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن کے عہدے پر بحال کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7 جولائی تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…