ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

ہیلری کلنٹن ڈاکٹر آصف کی انتخابی مہم کا حصہ بن گئیں

datetime 30  جون‬‮  2022 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی سابق صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اپنا سیاسی وزن پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود کے پلڑے میں ڈال دیا ہے اور ان کی انتخابی مہم کا فعال حصہ بن گئی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہیلری رادھم کلنٹن نے ڈاکٹر آصف محمود کے لیے 27 جولائی کو فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیاہے ،تقریب نیویارک میں ہوگی ،سابق صدارتی امیدوار کی جانب سے انفرادی طور پر یہ ناصرف کسی بھی پاکستانی امریکن بلکہ کسی بھی ایشیائی اور مسلم امیدوار کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی فنڈ ریزنگ تقریب ہے۔ہیلری سابق صدر بل کلنٹن کی اہلیہ ہیں اور ڈیموکریٹ پارٹی کی سرکردہ ترین شخصیات میں سے ایک ہیں، جن کا ڈاکٹر آصف محمود سے ایک عشرے سے سیاسی تعلق ہے۔ڈاکٹر آصف محمود نے ہیلری کلنٹن کی صدارتی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا اور مختلف ریاستوں میں فنڈ ریزنگ کر کے ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابل ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کے لیے 3 ملین ڈالر سے زائد رقم جمع کی تھی، جس میں سے زیادہ تر رقم غیر مسلم ڈونرز کی مدد سے حاصل کی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…