اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آصف زرداری نے لاہور میں 2کوٹھیاں خرید لیں

datetime 30  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان  پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری  اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،جس کے بعد وہ لاہور کا دورہ کریں گے اورپنجاب میں سیاسی بحران کے حوالے سے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر

پاکستان آصف زرداری نے گلبرگ لاہور میں 14کنال کی دو کوٹھیاں خرید لی ہیں، 6 کنال کے ایک اور بنگلے کی خریداری کیلئے بھی بات چیت جاری ہے۔ یہ گرا کر وہ ذاتی گھر تعمیر کریں گے۔یہ جگہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب شاہراہ امام حسین پر شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے واقع ہے۔پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو بلاول ہائوس بحریہ ٹاؤن جانے میں دشواری کا سامنا تھا اس لئے آصف زرداری گلبرگ میں گھر بنا رہے ہیں ۔بلاول ہاؤس کو فارم ہاؤس میں تبدیل کردیا جائے گا۔پیپلزپارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمٰن چن نے کہا ہے کہ گلبرگ میں گھر بننے کے بعد کارکنوں کو ملاقاتوں میں آسانی ہوگی۔دوسری جانب  وزیراعظم شہباز شریف آج سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کےاعزازمیں ظہرانہ دیں گے۔ذرائع کے مطابق ظہرانہ وزیراعظم ہاؤس میں دیاجائے گا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرمشاورت ہوگی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ظہرانےمیں پیپلزپارٹی سےمتعلق ایم کیوایم کےخدشات پربات چیت متوقع ہے۔اس کے علاوہ ظہرانےمیں چیئرمین نیب کی تقرری سمیت حکومتی امورپربات چیت بھی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…