ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہور کو اپنا گڑھ سمجھنے والے اب عوام کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں، تحریک انصاف دوبارہ اپنی سیٹیں جیتے گی،چودھری وجاہت

datetime 29  جون‬‮  2022 |

لاہور ( این این آئی)لاہور سمیت دیگر اضلاع میں ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیابی دلوائیں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر عمران خان کی بھرپور حمایت جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین اور ایم این اے چودھری حسین الٰہی نے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے

نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر موسیٰ الٰہی، سعادت نواز اجنالہ راجہ ندیم اور پی ٹی آئی لاہور ڈویژن کے نائب صدر عبیدالرحمن سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے بھی خطاب کیا۔ چودھری وجاہت حسین اور چودھری حسین الٰہی نے اپنے خطاب میں کہاکہ لاہور کو اپنا گڑھ سمجھنے والے اب عوام کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں، لاہور اب عمران خان اور پی ٹی آئی کا ہے، شہر لاہور میں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی چھوڑی ہوئی سیٹوں پر الیکشن ہو رہا ہے، انشاء اللہ تحریک انصاف ہی دوبارہ اپنی سیٹیں جیتے گی۔ چودھری حسین الٰہی نے کہا کہ ن لیگ نے مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے جن کو دوبارہ بوتل سے باہر نکال دیا ہے، عمران خان نے مہنگائی کو کنٹرول کیا ہوا تھا، ان کے دور میں ایسی بے چینی نہیں تھی، آج ہر طبقہ زندگی پریشان ہے، نااہل حکمرانوں نے عوام کو دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا ہے۔ چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ اب عوام کے اشارے چلیں گے، ن لیگ کی لاہور سے اجارہ داری ختم کر دیں گے، لانگ مارچ کے موقع پر پی ٹی آئی اور ہمارے سیاسی ورکروں کے ساتھ جو سلوک اس امپورٹڈ حکومت نے کیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر عبیدالرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی پاکستان مسلم لیگ اور تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار ہیں، انشاء اللہ چودھری پرویزالٰہی جلد وزیراعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے چودھری وجاہت حسین اور چودھری حسین الٰہی کا لاہور اور دیگر اضلاع میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں چودھری وجاہت حسین نے ضمنی الیکشن میں کامیابی کیلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…