پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں، سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام خود میدان میں آگئے ، تہلکہ خیز اعلان کردیا

datetime 28  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے اور نہ انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی ہے۔روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی شائع خبر کے مطابق انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اپنے آبائی گائوں کہوٹا میں مقامی بااثر افراد اور بزرگوں سے ملاقات کی جس میں کمیونٹی نے آنے والے

ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے پی پی 7 راولپنڈی کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ برادری کا فیصلہ تھا اور اس کا حصہ ہونے کی حیثیت سے میں نے فیصلے کا اعلان کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اجلاس میں ان کی موجودگی کو سوشل میڈیا پر غلط رنگ دے کر پیش کیا گیا ہے۔ جنرل ظہیر نے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور نہ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی گزشتہ چند سال سے عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی، کم از کم ان کے وزیراعظم بننے کے بعد سے بالکل نہیں ہوئی۔ جب ان سے مستقبل میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ جنرل ظہیر کی کہوٹا میں پی ٹی آئی کے اجلاس میں شرکت کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ کئی لوگوں نے جنرل ظہیر کا پی ٹی آئی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا اور وہ تصاویر شیئر کیں جن میں ظہیر اور صداقت کو ایک دوسرے کے ساتھ قریبی بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ 2015ء کے آخری میں اُس وقت کے وزیر دفاع خواجہ آصف (جو موجودہ حکومت میں دوبارہ اسی عہدے پر ہیں) نے ایک ٹی وی شو میں جنرل ظہیر الاسلام کا نام لے کر 2014ء میں پی اے ٹی اور پی ٹی آئی کے دھرنوں کے دوران نواز شریف کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے میں ان کے مبینہ کردار کے حوالے سے بات کی تھی۔

خواجہ آصف نے کہا تھا کہ حکومت کیخلاف ’’لندن پلان‘‘ سازش کے پیچھے جنرل ظہیر کا ہاتھ تھا۔ حکمرانوں کی بند دروازوں کے پیچھے ہونے والی ملاقاتوں میں جو کچھ بھی زیر بحث آ رہا تھا اسے وزیر دفاع نے کھول کر سب کے سامنے پیش کر دیا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ 2014ء میں نواز شریف حکومت کیخلاف لندن پلان کے پیچھے یکے بعد دیگرے آنے والے ڈی جی آئی ایس آئی (جنرل شجاع پاشا اور جنرل ظہیر الاسلام) کا ہاتھ تھا۔ پاشا اور ظہیر پر الزام تھا کہ انہوں نے 2011ء کے بعد خفیہ طور پر پی ٹی آئی کو مقبول بنانے میں اس کی معاونت کی تھی۔

جنرل ظہیر ایک مرتبہ پھر اس وقت تنازع کا مرکز بن کر سامنے آئے جب نواز شریف نے پہلی مرتبہ کھل کر دعویٰ کیا تھا کہ سابق آئی ایس آئی چیف جنرل ظہیر الاسلام نے 2014ء کے حکومت مخالفت دھرنوں کے دوران آدھی رات کو انہیں مستعفی ہونے کا پیغام بھجوایا تھا۔

پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں نواز شریف نے نون لیگ کے ارکان کو بتایا، ’’مجھے آدھی رات کو پیغام بھیجا گیا اور وہ یہ تھا کہ اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو آپ کو نتائج بھگتنا ہوں گے اور مارشل لاء بھی نافذ کیا جا سکتا ہے۔‘‘

اس پر نواز شریف کا جواب تھا، ’’آپ کو جو کرنا ہے کر لیں مگر میں استعفیٰ نہیں دوں گا۔‘‘ تاہم، نواز شریف نے اُس شخص کا نام نہیں بتایا جو ڈی جی آئی ایس آئی کا پیغام لیکر آیا تھا۔ نواز شریف کے بیان کے جواب میں جنرل ظہیر نے  بتایا تھا کہ انہوں نے کبھی اُس وقت کے وزیراعظم (نواز شریف) سے استعفیٰ کا مطالبہ نہیں کیا۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں انکار کیا تھا کہ انہوں نے کسی شخص کے ذریعے وزیراعظم نواز شریف کو مستعفی ہونے کا پیغام بھیجا تھا، یہ سب باتیں غلط ہیں۔ جنرل ظہیر نے اس کی بجائے اصرار کیا تھا کہ 2014ء کے دھرنوں کے دوران ہر موقع پر انہوں نے نون لیگ کی حکومت کو مشورہ دیا تھا پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ سیاسی انداز سے نمٹیں تا کہ احتجاج ختم ہوسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…