سڈنی(نیوز ڈیسک)کئی ہیلی کاپٹرز،لاکھوں ڈالرز کی مہنگی گاڑیاں،بینڈ باجےاور بہت کچھ، سڈنی کے نائب مئیرنے اپنی شادی پر پانی کی طرح پیسہ بہایا،لیکن سڑک بند کرنے پر جرمانہ لگ گیا۔ بےگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ ہوتا تو آپ نے کئی بار سنا ہوگا لیکن سڈنی کے نائب میئر دولہا بننے کی خوشی میں اتنے دیوانے ہوئے کہ تمام قوانین بھلا بیٹھے۔ سلیم میہاجر نے تقریب میں اپنی اوراپنی دلہن کی آمد کیلئے چار خصوصی ہیلی کاپٹرز اور کئی ملین ڈالرز مالیت کی قیمتی گاڑیوں کا بندوبست کیا تھا، جس کے لئےانہیں سڈنی کی اہم شارع فرانسس کو کچھ دیر کیلئے بند کرنا پڑا،بس ان کی اسی حرکت پر مقامی کونسل بھی حرکت میں آگئی اوراپنے ہی نائب مئیر پر 220آسٹریلوی ڈالر کا جرمانہ کردیا۔