اسلام آباد ( آن لائن، این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظو ر وسان نے پشین گوئی کی ہے کہ آئندہ انتخابات کے بعد بھی یہی کمپنی چلے گی ،آئندہ عام انتخابات اپریل 2023 میں ہو ں گے ،ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ عمران خان آئندہ انتخابات
میں نظر نہیں آرہے ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا لانگ مارچ ان کے غلط فیصلوں سے ناکام ہو ا،آئندہ عام انتخابات اپریل 2023 میں ہوں گے جس میں عمران خان نظر نہیں آرہے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل 2023 میں ہونے عام انتخابات میں بلاول بھٹوزرداری یا ن لیگ سے وزیراعظم بننے کا امکان ہے ۔دوسری جانب سندھ بلدیاتی انتخابات پہلے مرحلے میں 14 ضلعوں میں انتخابات کے حوالے سے مانیٹرنگ سخت کر دی گئی،الیکشن کمیشن اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم کے قیام کے بعد اب صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر میں بھی مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ،کراچی مانیٹرنگ سیل ہفتہ سے لے کر ووٹوں کی گنتی اور رزلٹ کے اناونس کرنے کے عمل تک قائم رہے گا ،یاد رہے (آج) اتوار 26 جون کوسندھ کے 14 اضلاع (گھوٹکی، سکھر، خیرپور، جیکب آباد، کشمور، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، شکارپور، نوشہروفیروز، شہیدبینظیرآباد، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر) میں پولنگ کا دن ہے۔ پولنگ کے حوالے کسی بھی کی شکایت کی صورت میں کراچی میں قائم کردہ مانیٹرننگ سیل سے ان نمبر پر 021- 99203369اور021- 99203373-77 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔