را چیف کی مدت ملازمت میں توسیع
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے ’را‘ چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کردی، سینئر افسران کی جگہ لیتے ہوئے نئے آئی بی چیف کا بھی تقرر۔
دونوں کو پاکستان کیخلاف کام کا وسیع تجربہ ہے۔ روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی شائع خبرکے مطابق مودی حکومت نے بدنام زمانہ بھارتی دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے خفیہ معلومات اکٹھی کرنے والے ادارے ’را‘ کے سربراہ سمنت کمار گوئل کی مدت ملازمت میں ایک اور توسیع کی منظوری دے دی۔
وہ 2019 سے ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) کے سربراہ ہیں اور انہوں نے اسی سال اگست میں مقبوضہ کشمیر کے بھارتی قبضے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ متعلقہ وزارت نے ایک حکم نامے میں کہا کہ گوئل کی سروس میں مزید ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔