واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکا نے عراق میں فضائی حملے کے دوران داعش سربراہ ابوبکر البغدادی کے نائب کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، وائٹ ہائوس کے مطابق حاجی معتز کے نام سے مشہور احمد الحیالی 18 اگست کو موصل میں ایک گاڑی پر بمباری کے دوران مارا گیا۔ امریکی سیکورٹی کونسل کے مطابق وہ دہشتگرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے سینئر نائب تھے۔ امریکی افواج کے مطابق مذکورہ حملے میں داعش کا میڈیا آپریٹیو ابو عبداللہ بھی ہلاک ہوا۔ وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ الحیالی داعش کی اعلیٰ کونسل کے رکن تھے اور وہ ابتداء میں عراق سے شام تک بڑے پیمانے پر اسلحہ وگولہ بارود کی منتقلی میں پیش پیش رہے۔