ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

محکمہ بجلی کے تمام ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

datetime 23  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ، آن لائن) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پاور سیکٹر کے افسران و ملازمین کو مفت بجلی نہ دینے کی ہدایت کر دی ہے، کمیٹی میں کہا گیا کہ اگر یکدم مفت یونٹ ختم کر دیے تو ملک بھر میں ملازمین میں افراتفری کا خطرہ ہے، سیکرٹری پاور ڈویژن نے تجویز دی کہ

مفت یونٹ ختم کرکے ملازمین کو الاؤنس دے دیا جائے، پی اے سی نے سیکرٹری پاور ڈویژن کی تجویز تسلیم کر لی۔  پبلک اکاونٹس کمیٹی نے ڈسکوز ملازمین کو ملنے والے مفت بجلی یونٹس ختم کرنے کے احکامات جاری کردئیے،کمیٹی نے توانائی کے گردشی قرضوں میں ہوشربا اضافے اور نقصانات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسکوز کے بورڈ ممبران کی تفصیلات اور مراعات سمیت تمام تفصیلات طلب کر لیں۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا، اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری توانائی سمیت ڈسکوز کے سی ای اوز آڈٹ اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں وزارت توانائی کے مالی سال 2019/20کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر سیکرٹری توانائی نے کمیٹی کو بتایا کہ ملک کو گذشتہ سال کے دوران توانائی کے شعبے میں 1کھرب روپے سے زائد نقصان اٹھانا پڑا توانائی کا سسٹم پورے ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے گذشتہ سال مجموعی طور پر 2کھرب روپے سے زائد اخراجات ہوئے جس میں 800ارب روپے غائب ہوچکے ہیں، اس وقت توانائی سیکٹر ملک میں سب سے بڑا مسئلہ ہے ہم جس قیمت پر بجلی بناتے ہیں وہ قیمت صارفین سے وصول نہیں کرتے ہیں جس میں ہماری اپنی نالائقی بھی شامل ہے ہمارے پاس مجموعی طو رپر 2کروڑ 80لاکھ بجلی صارفین ہیں جس میں ۱یک کروڑ 80لاکھ صارفین حکومت سے بجلی کی مد میں سبسڈی لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کوئی بھی کاروبار نقصان پر چلانے سے زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا ہے اس وقت ڈسکوزکے بورڈ میں موجود ممبران صرف فوائد حاصل کررہے ہیں اور جس مقصد کیلئے ان کو تعینات کیا گیا ہے اس کو پورا نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر تمام ڈسکوز کے بورڈ ز کو دیکھ رہے ہیں اور اس میں شعبے کے ماہرین کو تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایسے بھی ممبران موجود ہیں جو کئی کئی ڈسکوز کے بورڈ میں شامل ہیں

اور وہاں سے مراعات لے رہے ہیں۔ اس موقع پر چیرمین کمیٹی نے کہاکہ پورے ملک میں عوام کو لوڈ شیڈنگ کے مسائل درپیش ہیں اور جگہ جگہ احتجاج ہورہے ہیں اس کمیٹی کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ پی اے سی کی کارروائی براہ راست نشر کی جائے تاکہ عوام کو اپنے نمائندوں سمیت اداروں کی کارکردگی کا پتہ چل سکے۔ انہوں نے تمام ڈسکوز سمیت واپڈا ملازمین کو ملنے والے بجلی کے فری

یونٹس فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس مقصد کیلئے مختص فنڈز ان کی تنخواہوں میں ضم کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے وزارت توانائی کو ڈسکوز بورڈ کے ممبران کی مکمل تفصیلات اور ان کو ملنے و الی مراعات کے حوالے سے رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے موٹر وے ایم ٹو پر غیر قانونی تعمیرات اور ٹول پلازوں کی تعمیرات کے حوالے سے آڈٹ اعتراضات نمٹا دئیے

گئے۔ کمیٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام اعتراضات متعلقہ حکام سے ریگولرائز کرائے جائیں۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری مواصلات سمیت ڈی جی ایف ڈبلیواو سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت مواصلات کے مالی سال 2019/20کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر کمیٹی نے وزارت مواصلات کے 5آڈٹ

اعتراضات کو نمٹاتے ہوئے ایف ڈبلیو او حکام کو ہدایت کی کہ موٹر ویز کی حالت زار پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اراکین نے موٹر ویز پر ریسٹ ایریا میں اشیائے خورد ونوش کی زائد قیمتوں میں وصولی کا بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ جس پر سیکرٹری مواصلات نے بتایا کہ اشیائے خور د ونوش کی قیمتیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کی جاتی ہیں جس پر اراکین نے ہدایت کی کہ متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیار کریں۔ کمیٹی نے موٹر وے ایم ٹو پر سالٹ رینج اور بھیرہ انٹر چینج پر غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے معاملات ریگولرائز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…