جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جدید طیاروں کی خریداری،پاکستان اور روس ایک اورمعاہدے پر تیار

datetime 21  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (نیوزڈیسک)چارایم آئی35 جنگی ہیلی کاپٹروں کے معاہدے کے بعد پاکستان نے روس سے تربیتی طیارے یاک 130 کی خریدار ی میں دلچسپی ظاہر کر دی دفاعی نیوز سائیٹ”ڈیفنس ورلڈ“ کے مطابق اگرچہ پاک فضائیہ (پی اے ایف) امریکی ایف سولہ اور چینی جے ایف تھنڈر جیسے جدید جنگی طیاروں کو آپریٹ کرتی ہے مگر ان کے پاس جدید جنگی تربیتی طیارے نہیں ہیں۔انڈسٹری ذرائع نے دفاعی نیوز سائٹ کو بتایا کہ پاک فضائیہ کے حکام اسلحے کی کئی نمائشوں کے موقعوں پر یاک 130بنانے والی کمپنی روزوبورن ایکسپورٹ اور ارکٹ کے ایگزیکٹوزے بات چیت کرتے رہے ہیں۔تاہم آزادانہ ذارئع سے ان طیاروں کی خریداری کے متعلق بات چیت کی تصدیق نہیں کی جاسکی۔پاک فضائیہ کے پاس لڑاکا طیاروں کے پائلٹوںکی تربیت کے لئے اعلی درجے کے جیٹ ٹرینر نہیں ہیں۔ ایک بنیادی ٹرینر طیارہ سپر مشاق ہے جو پاکستان اور چین کی شراکت سے تیار کیا گیا . درمیانے لیول کی تربیت کے لئے ” کے 8قراقرم“ اور” سیسنا ٹی17“ ٹرینرز طیارے موجودہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ یاک 120 میں دلچسپی رکھتی ہے اس میں ایف سولہ اور جے ایف تھنڈر جیسے جنگی طیاروں کی ملتی جلتی منفرد خصوصیات ہیں اور اس کے ذریعے ایک تربیتی پائلٹ جلد جدید جنگی طیارے کو اڑا سکتا ہے۔گزشتہ برسوں میں روزوبورن ایکسپورٹ نے پاکستان کو مذکورہ ٹرینر طیاروں کی فروخت میں اس لئے بھی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا کہ ایک تو روس کیلئے بھارت اسلحے کی بڑی مارکیٹ تھا جب کہ دوسرا خدشہ یہ تھا کہ ان طیاروں کا ڈیزائن اور خصوصیات چینی طیارہ سازوں کے ہاتھ نہ آجائے۔تاہم بھارت کی طرف سے دفاعی سازوسامان کی طلب میں کمی اور مشرق وسطیٰ کے روایتی خریدار لیبیا اور شام جیسے ممالک بحران کا شکار ہوگئے اس لئے روس متبادل منڈیوں کی تلاش پر مجبور ہے



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…