واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی وزیر دفاع ایشٹین کارٹر نے بدنام زمانہ جیل گوانتانامونے کو بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے،ایک انٹرویومیں امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا کہ گوانتانامو جیل خانہ اوباما کے دور حکومت کے اختتام سے قبل بند ہوجانا چاہئے۔ ایشٹن کارٹر نے کہا کہ امریکی وزارت دفاع، ایک متبادل جیل کی تلاش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک گوانتانامو جیل کا وجود باقی ہے اس وقت تک دہشت گرد عناصر، اپنے مقاصد کے حصول کے لئے اس کے خلاف پروپیگنڈہ جاری رکھیں گے۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ گوانتانامو جیل کو امریکی کینساس یا پھر جنوبی کیرولینا ریاستوں میں منتقل کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے2008کی انتخابی مہم کے دوران اس جیل خانے کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا، جسے وہ، اب تک پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اس وقت بھی اس جیل خانے میں ایک سو سولہ افراد بند ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں