واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کہتے ہیں پاکستان دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق اقدامات کررہاہے ، امداد روکنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ، ساتھ ہی واضح کیا کہ پاکستانی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوئی ، امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کاوشون کا اعتراف کرلیا ، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ دی کہا نواز شریف دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور پاکستان دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق اقدامات اٹھا رہ اہے ، ترجمان کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کے تحت پاکستان کی فوجی امداد روکنے کاکوئی فیصلہ نہیں ہو ، دہشتگردی کیخلاف پاکستانی قیادت سے مکمل ہم آہنگی ہے ، جان ک ربی نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے امریکا کا موقف واضح ہے ، پاکستانی سرزمین دہشتگردی کیلئے کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہوئی ہے ، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتر ی چاہتے ہیں ، امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کاخاتمہ چاہتا ہے ۔