امریکہ (نیوز ڈیسک)امریکی بچے گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کے بعد سکول واپس جارہے ہیں مگر محکمہ صحت کے حکام نے سر کی جووں کی ایک نئی قسم کے بارے میں خبردار کیا ہے ، جوروایتی طورپر استعمال کی جانے والی جوں مار ادویات کیخلاف مدافعت رکھتی ہے ۔ خارش پیدا کرنے والے اس کیڑے سے نجات پانا مشکل ہے اور یہ بچوں کے سکول سے غیر حاضر رہنے کا سبب بن سکتی ہیں ۔ گذشتہ ہفتے امریکی کیمیکل سوسائٹی نے بوسٹن میں اپنے سالانہ اجلاس میں ایک نئی تحقیق پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ 25 ریاستوں میں جووں نے جوں مار دوا پائر ی تھرائڈ کیخلاف مدافعت پیدا کرلی ہے ۔ امریکی کے بیماریوں کی روک تھام کے ادارے نے اندازہ لگایا ہے کہ امریکی میں سالانہ تین سے 11 سال کی عمروں کے ساتھ لاکھ سے ایک کروڑ بیس لاکھ بچوں کو جوئیں پڑتی ہیں ۔ اس سے قبل والدین جوں مار مصنوعات میں سے کوئی بھی چیز خرید لیتے تھے جو چند دن کے اندر جووں کا خاتمہ کر دیتی تھی مگر جووں کا یہ علاج اب بیشتر اوقات کام نہیں کرتا، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کی جوہ یہ ہے کہ جووں نے ان دواوں کیخلاف مدافعت پیدا کرلی ہے ۔ جب روایتی طریقے کام نہیں کرتے تو والدین ڈاکٹر کے پاس جووں سے نجات کیلئے نسخہ لکھوانے جاتے ہیں مگر کچھ والدین بچوں پر سخت دوائیں اسعتمال کرنا پسند نہیں کرتے اور قدرتی طریقوں کو ترجیح دیتے ہیں ۔ کیلیفورنیا کی ایک ماں نے دوسرے والدین کیساتھ مل کر نٹ فیریز کے نام سے جووں سے قدرتی طریقوں سے نجات پانے کا کاروبار شروع کیاہے ۔ وہ کنگھی کی مددسے جوئیں پکڑتی ہیں جبکہ اور جووں کے انڈوں کوختم کرنے کیلئے گرمی کا استعمال کرتی ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں