منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

شمالی کوریا کا فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم

datetime 21  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شمالی کوریا نے سیول کو پیانگ یانگ مخالف پیغامات نشریات بند نہ کرنے کی صورت میں کارروائی کی دھمکی دی ہےشمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے رہنما کِم جونگ ان نے جنوبی کوریا کے ساتھ جمعرات کو ہونے والی سرحدی جھڑپ کے بعد اپنی فوج کو اگلے محاذ پر جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کا کہنا ہے کہ کِم جونگ ان نے جمعرات کی رات گئے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد ’نیم حالتِ جنگ‘ کا اعلان کیا۔دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد یہ پہلا موقع نہیں کہ شمالی کوریا کی جانب سے شدید بیان بازی کی گئی ہو۔ ماضی میں اکثر ایسا ہوتا رہا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھتی ہے تو جارحانہ لہجہ اپنایا جاتا ہے تاہم اس بار نہ صرف لہجوں میں زیادہ تلخی ہے بلکہ گولہ باری بھی کی گئی ہے۔کے سی این اے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ کِم جونگ ان نے اپنی افواج کو جمعے کی شام مقامی وقت کے مطابق پانچ بجے تک ’کسی بھی جنگی کارروائی کے لیے ہر وقت تیار رہنے‘ کا حکم دیا ہے۔ یہ احکامات سینٹرل ملٹری کمیشن کے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔اس سے قبل شمالی کوریا جنوبی کوریا کو دھمکی دے چکا ہے کہ اگر’48 گھنٹوں کے اندر‘ سرحد پار سے نشر ہونے والا پروپیگنڈا بند اور نشریاتی سہولیات ختم نہ کی گئیں تو وہ سخت فوجی کارروائی کا راستہ اپنائے گا۔اگر 48 گھنٹوں کے اندر سرحد پار سے نشر ہونے والا پروپیگنڈا بند اور نشریاتی سہولیات ختم نہ کی گئیں تو سخت فوجی کارروائی کا راستہ اپنایا جائے گا۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کی یونیفیکیشن کی وزارت نے ایک الگ خط میں کہا ہے کہ پیانگ یانگ مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہے تاہم وہ جنوبی کوریا کی جانب سے کیے جانے والی ان نشریات کو اعلان جنگ سمجھتا ہے۔واضح رہے کہ دونوں مملک کے درمیان کشیدگی میں ا±س وقت مزید اضافہ ہوا جب شمالی کوریا نے جمعرات کو سرحد پار بمباری کی۔اطلاعات کے بعد شمالی کوریا نے یہ بمباری 11 سال بعد شروع ہونے والی پیانگ یانگ مخالف نشریات دوبارہ شروع ہونے کی وجہ سے کی تھی۔دونوں مملک کے درمیان سنہ 1953-1950 کے درمیان ہونے والی جنگ امن معاہدے کے بجائے عارضی صلح نامے پہ ختم ہوئی تھی جس کے بعد سے شمالی اور جنوبی کوریا تکنیکی اعتبار سے حالت جنگ میں ہیں۔حالیہ برسوں میں دونوں جانب سے کئی مرتبہ ایک دوسرے پر فائرنگ کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…