سلواکیہ (نیوز ڈیسک) یورپی ملک سلواکیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ یورپی یونین کے پلان کے تحت 200 مہاجرین کو پناہ دے گا مگر یہ پناہ گزین عیسائی ہونے چاہیئں ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان ایوان میٹک نے بتایا ہے کہ سلواکیہ ترکی ، اٹلی اور یونان کے مہاجر کیمپوں سے 200 عیسائی مہاجرین کو پناہ دے گا ۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان عیسائی معاشرے میں آسانی سے ضم نہیں ہوسکتے اور نہ ہی ملک میں آتنی مساجد موجود ہیں کہ مسلمان وہاں عبادت کرسکیں ، واضح رہے جولائی میں یورپی یونین کے رکن ممالک نے اتفاق کیا تھا کہ آئندہ دوسال کے دوران 32 ہزار مہاجرین کو پناہ دی جائیگی اور اسی منصوبے کے تحت یورپی ممالک مہاجرین کو قبول کررہے ہیں ۔