بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

آئی فون 14کی قیمت جان کر پاکستانی شائقین کودلی صدمہ

datetime 16  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی فون کے جدید ماڈلز کے شوقین حضرات دل تھام لیں کیونکہ اب بات گردہ فروخت  کرنے سے بھی آگے بڑھ گئی ہے۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق امکان ہے کہ ایپل رواں سال کے اختتام پرآئی فون 14 لانچ کررہا ہے، رواں سال بھی 4 ماڈلز متعارف

کرائے جارہے ہیں جن میں آئی فون 14، آئی فون 14 پرو، آئی فون 14 میکس، اور آئی فون 14 پرو میکس شامل ہیں۔اطلاعات ہیں کہ آئی فون 13 میں استعمال کی جانے والی اے 15 بایونک چپ کے بجائے نِئے ماڈل میں اے 16 بایونک چپ ہوگی جبکہ آئی فون 14 کا کیمرہ 48 میگا پکسل ہوگا۔ کوریا آئی ٹی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل ممکنہ طور پر تمام آئی فونز کا فرنٹ کیمرہ بہتر بنا تے ہوئے نئے ہائی اینڈ سینسرشامل کرے گی۔نئے فون کی لانچ سے قبل مزید تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ توجاری رہے گا لیکن جو بات دل تھام کر سننے والی ہے وہ پاکستان میں آئی فون 14 کی ممکنہ قیمت ہے، فی الحال سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق یہ فون لانچ پرائس میں تقریباً 4 لاکھ 60 ہزار روپے کا ہوگا جس میں اگر پی ٹی اے ٹیکس کے ایک لاکھ شامل کیے جائیں تو مجموعی قیمت 5 لاکھ 60 ہزار روپے بنتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…