منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

اٹلی کے تاریخی شہر وینس میں پہلی مسجد کا افتتاح کردیا گیا

datetime 12  جون‬‮  2022 |

وینس (این این آئی)اٹلی کے شہر وینس کی پہلی مسجد کا افتتاح ایک تقریب میں کیا گیا جس میں اطالوی اسلامی کمیونٹی اور شہری اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد کے افتتاح کا مطلب یہ ہے کہ یہ شہر یونیسکو کیعالمی ثقافتی ورثے

کی جگہ ہے۔ سیاحتی اور آرٹسٹک تاریخی نشان اب اس علاقے میں رہنے والے ہزاروں مسلمانوں کے لیے عبادت گاہ کے لیے وقف کردئیے گئے ہیں۔اٹلی کی اسلامی کمیونٹیز یونین کے صدر یاسین لافرام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امید ہے کہ اب سے جب دنیا بھر سے آنے والے سیاح وینس جائیں گے تو وہ نہ صرف شہر بلکہ وینس کی مسجد کا پوسٹ کارڈ بھی گھر لے جائیں گے۔ ہمیں اس سائٹ پر فخر ہے کیونکہ یہ ہمارے انضمام کا ثبوت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ وینس کی یہ مسجد اطالوی آئین کی بدولت ہر کسی کے لیے کھلی ہے جو ہر شہری کو اجازت دیتا ہے کہ وہ جب چاہے اور جہاں چاہے مسجد میں عبادت کرے۔اٹلی میں رہنے والے تمام مسلمان ایک ایسا ملک بنانے میں مدد کرنا چاہتے ہیں جہاں سب کا احترام کیا جائے اور وہ مشترکہ بھلائی کے لیے کام کریں۔اس حوالے سے وینس اسلامک کمیونٹی کے رہنما صدمیر الیوسکی نے کہا کہ نئی مسجد کی جگہ، صرف مسلمانوں کے لیے مختص نہیں ہے۔ایک کثیر الثقافتی شہر میں کھولی جانے والی یہ مسجد ہر روز دنیا بھر سے آنیوالے لوگوں کو بہت سی سرگرمیوں کو زندگی بخشے گی جہاں سب کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ اب سے یہ جگہ مقامی اداروں سے شروع ہو کر سب کے لیے کھلی رہے گی۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…