سیچوان(نیوزڈیسک)چین میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور لاکھوں افراد متاثر ہوگئے۔ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان کے مختلف علاقے شدید باشوں کی لپیٹ میں ہیں، Xuyong کاؤنٹی میں بارش کے بعد کیچڑ اور ملبے کا ڈھیر گلیوں کے ساتھ ساتھ عمارتوں میں بھی جمع ہوگیا، بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہے، جبکہ مٹی کے تودے گرنے سے درجنوں مکانات تباہ ہوچکے ہیں، کاؤنٹی کا دیگر علاقوں سے رابطہ بھی منقطع ہوگیا، مختلف واقعات میں اب تک 11 افراد ہلاک، 13 لاپتا اور 5 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ –
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں