منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

شجاع خانزادہ کی ریکی کرنیوالے2 دہشت گرد دیپال پور سے گرفتار

datetime 20  اگست‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)سانحہ اٹک میں ملوث دو مبینہ دہشتگرد طاہر اور محمد زبیر کو دیپال پور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار دہشتگرد کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی لاہور میں نقل و حرکت کو مانیٹر کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور زیر حراست گردوں کی نشاندہی پر حساس اداروں نے ہری پور میں بھی چھاپا مارا۔ اس سے پہلے سانحہ اٹک میں ملوث فیصل آباد سے گرفتار کئے گئے دہشت گردوں نے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں جن کے مطابق یہ نیٹ ورک کالعدم تحریک طالبان کے اغوا کار گروپ سے بھی منسلک تھا اور اہم شخصیات کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ مبینہ دہشت گرد شعیب چیمہ اس کے ساتھی طارق اور دیگر درجن بھر مبینہ دہشت گردوں سے لاہور میں حساس اداروں اور پولیس کی خصوصی ٹیمیں تفتیش کر رہی ہیں۔ حساس اداروں نے دو روز قبل سمن آباد اور جڑانوالہ روڈ کے علاقوں سے مشکوک افراد کو پکڑا جس کے بعد شعیب چیمہ کی گرفتاری عمل میں آئی تھی –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…