پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان پر بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کا سخت ردِعمل

datetime 9  جون‬‮  2022 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نے بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان پر اپنا ردِعمل دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ بیان پر بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہیکہ وزیراعظم مودی آگے بڑھیں اور اس زہرکو روکیں۔بھارتی میڈیا کو دیئے گئے

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس زہر کو بڑھنے سے روکنے کے لیے نریندر مودی کی جانب سے اقدامات کیے جانے کی ضرورت ہے۔ نصیرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ نفرت پھیلانے والوں کو وزیراعظم خود بھی ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں وزیراعظم سے اپیل ہیکہ وہ ان لوگوں کو کچھ عقل دیں، متنازع بیان دینے والی خاتون انتہاپسند عناصر میں سے نہیں بلکہ قومی ترجمان ہیں۔سینیئر اداکار کا کہنا تھا کہ امن اور اتحاد کی بات کرنے پر جیل بھیجا جاتا ہے اور نسل کشی کی بات پر صرف تھپڑ مارا جاتا ہے، ہمارے ہاں دہرا معیار کام کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مسلمان اور ہندؤں میں نفرت پھیلانے کی تیاری کی جا رہی ہے، یہ زہر اس وقت پھوٹتا ہے جب آپ مخالف نظریے کا سامنا کرتے ہیں۔اداکار نے بھارتی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا کو زہر تیار کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور بے جے پی کے ترجمان کی جانب سے رسول کے بارے میں گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔الجزیرہ نیوزکی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے دین اسلام اورحضرت محمد سے متعلق گستا خانہ ریمارکس پرمسلمانوں اورمسلم ممالک کے احتجاج کے بعد پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ مذہبی معاملات پربات کرنے سے محتاط رہیں۔

بی جے پی کے دو بڑے عہدیداروں کے مطابق پارٹی کے 30 ایسے سینیئر رہنماؤں اور وفاقی وزرا کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جو ٹاک شوز میں جا کر پارٹی کا مؤقف بیان کرتے ہیں۔ بی جے پی کے ایک سینیئر رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پارٹی رہنما کسی بھی طریقے سے کوئی ایسی بات کریں جو کسی کمیونٹی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائے، انہیں ہر صورت مناسب طریقے سے پارٹی کی ہدایات پر عمل کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…