لاہور(نیوز ڈیسک)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے زیر اہتمام کھجور کے برآمد کنندگان اور کاشتکاروں کا وفد سات روزہ دورے پر 18اکتوبر کو چین روانہ ہوگا ۔ٹی ڈی اے پی کے تحت اس دورے کا مقصد کاروبار ی مواقع کی فراہمی ہے ۔وفد میں شمولیت کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 11ستمبر مقرر کی گئی ہے ۔