جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

واشنگٹن ‘جنگل میں آتشزدگی سے 3 افراد ہلاک

datetime 20  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی ریاست واشنگٹن کے جنگل میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوششوں میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں ۔ حکام کے مطابق آگ بجھانے والے عملے کے یہ افراد اس وقت اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب وہ ریاست کے شمال وسطی ایک چھوٹے سے علاقے کی طرف بڑھتی ہوئی آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے تھے ۔ اس علاقے میں تقریباً 1500 لوگ آباد ہیں جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا کہا گیا ہے ، واشنگٹن ریاست کے گورنر جسے انسلی کا کہن اہے کہ وہ آتشزدگی سے ہونیوالی ہلاکتوں پر افسردہ ہیں انسلی نے وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ وہ ریاست میں ہنگامی حالت کا اعلان کرے ۔ جس سے یہاں مختلف مقامات پر لگی آگ کو بجھانے کیلئے وسائل دستیاب ہونے میں مدد ملے گی ان کا کہنا تھا کہ آتشزدگی سے 50 گھر اور دیگر 60 عمارتیں تباہ ہوئیں جب کہ 95000 ہیکٹر اراضی بھی متاثر ہوئی ۔ امریکہ کے قومی محکمہ موسمیات نے واشنگٹن ریاست کے مشرقی حصوں میں خراب موسم کا انتباہ جاری کیا ہے اور جمعہ تک یہاں 72 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ امریکہ کے مغربی حصے میں واشنگٹن کے علاوہ بعض دیگر امریکہ کے مغربی حصے میں واشنگٹن کے علاوہ بعض دیگر ریاستوں میں بھی ، حالیہ ایسی ہی آتشزدگی ہوچکی ہے ۔ جن میں کیلیفورنیا آئڈا ہو ، مونتانا اور اروگون شامل ہیں ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…