منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

درمیان درجے کے ملازمین اور عہدیدار وں کا ماہانہ80 لاکھ لیٹر پٹرول مفت استعمال کرنے کا انکشاف

datetime 5  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی حکومت کے بڑے اور درمیانے درجے کے ملازمین اور عہدے داروں کی جانب سے ماہانہ80 لاکھ لیٹرتک پٹرول مفت استعمال کا انکشاف ہو ا ہے ،وفاقی حکومت کے افسران اوسط تین سو ساٹھ لیٹر فی کس تک مفت پٹرول لیتے ہیں، ذرائع کے مطابق

وفاقی حکومت کے افسران، ملازمین،عہدیداران ماہانہ 1 ارب روپے تک پیٹرول مفت پیٹرول استعمال کررہے ، وفاقی حکومت کے افسران اوسط تین سو ساٹھ لیٹر فی کس تک مفت پٹرول لیتے ہیں۔ تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویثزنز کے اسکیل 16 کے ملازمین بھی مفت پیٹرول استعمال کرتے ہیں۔ بعض محکموں میں 12 گریڈ کے ملازمین بھی مفت پیٹرول استعمال کر رہے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سی ڈی اے سمیت متعدد محکموں میں روزانہ سینکڑوں لیٹر پیٹرول اور ڈیزل چوری کی نذر بھی ہوتا ہے جبکہ مونوٹائزیشن کے نام پر وفاقی افسران کو اونے پونے داموں قیمتی گاڑیاں بھی دی گیئں۔ گاڑیوں کے ساتھ 65 ہزار روپے سے 95 ہزار روپے تک ماہانہ الاونس بھی ملتا ہے۔ مونوٹائزیشن اور الاونس کا سلسلہ 2015 سے جاری ہے۔ افسران مونوٹائزڈ گاڑی اور الاونسز کے باوجود سرکاری پیٹرول ،گاڑیاں اور ڈرائیور استعمال کر رہے ہیں۔ مونوٹائزیشن لینے والے افسروں نے سرکاری مراعات استعمال نہ کرنے کا حلف نامہ دے رکھا ہے۔ مونوٹائزیشن کے علاوہ سرکاری پیٹرول اور وسائل کے استعمال پر متعدد آڈٹ اعتراضات بھی زیر التوا ہیں۔ وفاقی کابینہ کے وزرا لامحدود پٹرول استعمال کرتے ہیں، سپیکر، ڈپٹی سپیکر، چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین بھی لامحدود پٹرول کی سہولت استعمال کرتے ہیں، پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں کے چئیرمینوں کو تین سو ساٹھ لیٹر فی کس مفت پٹرول کی سہولت میسر ہے، ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق وفاقی محکموں میں چلنے والی گاڑیوں کو بھی لامحدود پٹرول فراہم کیا جاتا ہے، ایم پی ون گریڈ کے تمام افسران بھی پیکیج میں پیٹرول شامل ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…