جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

عاصم منیر کوڈی جی آئی ایس آئی سے ہٹایا گیا تو انہوں نے بشریٰ بی بی سے ملاقات کروانے کا کہا : زلفی بخاری کا دعویٰ

datetime 4  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے ایک حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے اپنے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔زلفی بخاری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں انہیں ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا یہ درست ہے کہ عاصم منیر نے برطرفی کے بعد تین شخصیات بیرسٹر شہزاد، بشریٰ بی بی اور خود زلفی بخاری سے رابطہ کیا تھا؟زلفی بخاری نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، “میں دیگر افراد کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا، وہ خود اس پر روشنی ڈال سکتے ہیں، لیکن جہاں تک میرا تعلق ہے، جنرل عاصم منیر نے اس وقت مجھ سے رابطہ کیا تھا۔ اس وقت ہمارے درمیان مختلف بین الاقوامی منصوبوں اور دیگر امور پر بات چیت جاری رہتی تھی۔”انہوں نے مزید کہا کہ عاصم منیر سمجھتے تھے کہ ان کی برطرفی ناانصافی پر مبنی تھی اور وہ چاہتے تھے کہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کرکے اس فیصلے کو روکا جا سکے۔ زلفی بخاری کے مطابق، “انہوں نے مجھ سے کہا کہ بی بی سے ملاقات کروا دیں، لیکن بی بی نے ان سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔”یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سیاسی حلقوں میں عسکری و سیاسی تعلقات کے حوالے سے بحث جاری ہے۔۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…