ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سعودیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری حج سیزن میں نوکریوں کے دروازے کھول دئیے گئے

datetime 5  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے مکہ المکرمہ گورنری کے تعاون سے سعودی شہریوں اور غیر ملکی رہائشیوں کو حج کے موسم میں مشاعرمقدسہ میں ملازمت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خواہش مند حضرات اجیر پلیٹ فارم سے حج ورک پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے

مطابق وزارت انسانی وسائل اس سروس کے ذریعے حج کے سیزن کے دوران کام کرنے والے اداروں کو مقدس مقامات پر ورک اجازت نامے جاری کرنے اور عارضی طور پر سعودیوں اور تارکین وطن کو ملازمت دینے کی اجازت دینے کی سہولت فراہم کرے گی۔ تاکہ ان کی انفرادی قوت کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔ حج سیزن سیزن پلیٹ فارم کی ورچوئل لیبر مارکیٹ کے طور پر یہ اداروں کو محدود سطح پر ملازمت کی اجازت دے دیتا ہے۔ مشاعر مقدس میں کام کرنے والے ادارے ایک الیکٹرانک پلیٹ فارم کے ذریعے حج سیزن کے دوران ملازمت کے خالی مواقع ظاہر کر سکتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اجیرسعودی مارکیٹ میں افرادی قوت کے حوالے سے لچک اور نقل و حرکت کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ اداروں کی افرادی قوت کی ضروریات پورا کی جا سکے، مارکیٹ میں افرادی قوت کی پیداواری صلاحیت اور تاثیر کو بڑھایا جا سکیں، کاروباری مالکان کے لیے لچکدار حل فراہم کیا جا سکے۔ سعودی لیبر مارکیٹ میں مقامی ٹیلنٹ کو موقع دیتے ہوئے غیرملکی بھرتیوں پر انحصار کم کیا جاسکے۔ادارے اور افراد مندرجہ ذیل لنک (https://www.ajeer.com.sa) کے ذریعے آن لائن طریقے سے اجیر حج سروس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔یہ سروس حج کے موسم کے دوران کام کو منظم کرنے اور اس میں حصہ لینے والے اداروں اور کارکنوں کو سہولت فراہم کرنے کی وزارت کی کوششوں کا حصہ ہے، جس سے حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی خدمات کی سطح میں اضافہ ہوگا اور بابرکت موسم کے دوران ان کے تجربے کو بہتر بنایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…